مظفرآباد (کشمیر ڈیجیٹل)آج بروز جمعۃ المبارک 8 مئی 2026 کو آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن نے ملک بھر میں سونے اور چاندی کی تازہ ترین قیمتوں کا اعلان کر دیا ہے، جس کے مطابق قیمتی دھاتوں کی قیمتوں میں نمایاں استحکام دیکھا گیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان میں آج 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 494,662 روپے مقرر کی گئی ہے جبکہ 10 گرام سونا 424,092 روپے میں دستیاب ہے۔ اسی طرح 22 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 385,386 روپے رہی ۔
مارکیٹ ذرائع کے مطابق مختلف شہروں میں سونے کی قیمتوں میں کوئی فرق نہیں پایا گیا اور کراچی، لاہور، اسلام آباد، پشاور اور ملتان سمیت تمام بڑے شہروں میں یکساں ریٹس برقرار رہے ۔ ادھر آزاد کشمیر اور مظفرآباد میں بھی سونے کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں دیکھی گئی ۔
24 قیراط سونا یہاں بھی 494,662 روپے فی تولہ اور 10 گرام 424,092 روپے میں فروخت ہو رہا ہے ۔ مقامی صرافہ مارکیٹ کے مطابق عالمی مارکیٹ میں استحکام کے باعث ملکی سطح پر بھی قیمتیں مستحکم ہیں ۔دوسری جانب چاندی کی قیمتوں میں بھی استحکام برقرار ہے ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:4 جولائی تک تجارتی معاہدہ کرو ورنہ زیادہ ٹیرف کا سامنا کرنا پڑیگا ، ٹرمپ کا یورپی یونین کو الٹی میٹم
تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں 24 قیراط چاندی کی فی تولہ قیمت 7,794 روپے جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 6,682 روپے رہی ۔ صرافہ بازاروں کے مطابق چاندی کی طلب میں معمولی اتار چڑھاؤ ضرور دیکھا گیا ہے تاہم مجموعی طور پر مارکیٹ مستحکم ہے ۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی معاشی حالات، ڈالر کی قدر اور بین الاقوامی گولڈ مارکیٹ کے رجحانات پاکستان میں سونے اور چاندی کی قیمتوں پر براہ راست اثر انداز ہوتے ہیں ۔
ان کے مطابق اگر عالمی مارکیٹ میں کوئی بڑی تبدیلی نہ ہوئی تو آئندہ دنوں میں بھی قیمتوں میں زیادہ اتار چڑھاؤ کا امکان کم ہے ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:بی آئی ایس پی کی نئی قسط کب جاری ہوگی؟ تاریخ آگئی،مستحقین کو اہم ہدایت بھی جاری
صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق سرمایہ کاروں کو موجودہ صورتحال میں محتاط رہنے اور مارکیٹ کے رجحانات پر نظر رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔



