مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل) وزیراعظم آزادکشمیر فیصل ممتازراٹھور سے تنظیم السادات آزادکشمیر کے وفد کی اہم ملاقات ہوئی ، ملاقات میں سادات بہبود اور خمس فنڈز سے متعلق اہم مسودہ پیش کیا گیا ۔
ملاقات میںصدر تنظیم سادات آزاد کشمیر زاہد بخاری، سینئر نائب صدر سید عابد حسین کاظمی ، سید فاروق شاہ اور سید افتخار علی کاظمی نےشرکت کی۔
مزید یہ بھی پڑھیں:پرانی اور نئی مسلم لیگ ن میں پھڈا،ایک دوسرے کو تسلیم نہیں کررہے، خوشنود اعظم خان
وزیراعظم فیصل ممتازراٹھور سے ملاقات میں سادات بہبود فنڈ/خمس فنڈ سے متعلق امور، فنڈ کی فعالیت، مستحق سادات خاندانوں کی معاونت اور درپیش مسائل پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
تنظیم السادات کے وفد نے وزیر اعظم فیصل راٹھور کو سادات بہبود فنڈ سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ معاشرے کے مستحق اور نادار سادات خاندانوں کیلئے نہایت اہمیت کا حامل ہے
صدر تنظیم السادات سیدزاہد بخاری نے وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور کو بتایا کہ سادات فنڈز کو مزید مؤثر اور فعال بنانے کی ضرورت ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ مستحق افراد مستفید ہو سکیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:متحدہ طلباء محاذ کی حکومت آزادکشمیر کو 15دن کی ڈیڈ لائن
وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فیصل ممتاز راٹھور نے اس معاملے میں خصوصی دلچسپی لیتے ہوئے متعلقہ سیکرٹری سے بہبود فنڈ کی فائل فوری طلب کی اور ضروری قانونی و انتظامی کارروائی عمل میں لانے کی ہدایات جاری کردیں۔
وزیراعظم آزادکشمیر نے وفد کو یقین دلایا کہ سادات برادری کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے اور بہبود فنڈ کو فعال بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:200 یونٹ تک سبسڈی ختم،حکومت کی آئی ایم ایف کو یقین دھانی
وفد نے وزیر اعظم فیصل راٹھور کی خصوصی توجہ، مثبت اور سنجیدہ دلچسپی پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ملاقات کے مثبت نتائج جلد سامنے آئیں گے اور سادات برادری کو حقیقی ریلیف ملے گا۔




