سماہنی(کشمیر ڈیجیٹل)مشیر برائے وزیراعظم ازاد کشمیر راجہ خوشنود اعظم خان نے اپنے بیان میں کہا کہ سماہنی میں پاکستان مسلم لیگ ن کا ایک ٹکٹ اور آٹھ امیدوار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پرانی مسلم لیگ اور نئی مسلم لیگ دونوں نے ابھی تک ایک دوسرے کو تسلیم نہیں کیا ۔اگر مسلم لیگ متحد و یکتا ہوتی تو مقابلے کی فضاء کا امکان تھا اب مسلم لیگ ن قصہ پارینہ بن چکی ہے ۔۔
خوشنود اعظم خان کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی میں شامل ہو چکا ہوں میری بطور مشیر حکومت تعیناتی پر حلقہ سماہنی کے عوام وزیراعظم ازاد کشمیر راجہ فیصل ممتاز راٹھور کے انتہائی مشکور و ممنون ہیں
مزید یہ بھی پڑھیں:متحدہ طلباء محاذ کی حکومت آزادکشمیر کو 15دن کی ڈیڈ لائن
انہوں نے کہا کہ گزشتہ انتخابات میں سیاسی حالات انتہائی ٹف ہونے کے باوجود نجی مصروفیات اور فوتگی کے باعث محض چند دن انتخابی مہم چلانے کے باوجود مجھے ساڑھے تین ہزار کے قریب ووٹ ملے جو میرے ذاتی ووٹ ہیں ۔
اوور آل حلقہ سماہنی میں میرا آٹھ ہزار کے قریب ووٹ بینکموجود ہے وزیر حکومت چوہدری علی شان سونی کے پاس اچھا خاصا ووٹ بینک موجود ہے ٹکٹ پر الیکشن لڑنا ان کا مجھ سے زیادہ حق بنتا ہے پھر بھی وزیر اعظم راجہ فیصل ممتاز راٹھور مجھے جہاں بھی کھڑا کریں گے کھلے دل سے جماعتی فیصلہ قبول کرونگا۔۔
راجہ خوشنود اعظم کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم راجہ فیصل ممتاز راٹھور نے ریاست بھر میں بلاتخصیص و تفریق ترقیاتی منصوبہ جات دیئے جس سے ثابت ہوتا ہے کہ وزیراعظم راجہ فیصل ممتاز راٹھور صرف اپنے حلقہ کے ہی نہیں بلکہ آزاد کشمیر کے وزیراعظم ہیں۔۔
مزید یہ بھی پڑھیں:نیلم ویلی :میمونہ شہید سلائی سنٹرکی 35طالبات میں سلائی مشینیں تقسیم
ان خیالات کا اظہار مشیر برائے وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ خوشنود اعظم خان نے سماہنی ڈب سندوعہ میں ان کی رھائشگاہ پر مبارکباد دینے کیلئے آنے والے عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔۔
مبارکباد دینے والوں میں سابق امیدوار ضلع کونسل چاہی گاہی راجہ صداقت خان، ماسٹر راجہ محمد اشرف، ماسٹر راجہ اصغر، چوہدری علی اصغر، چوہدری محمد صابر، راجہ ارشد، چوہدری قربان حسین، چوہدری نور حسین، چوہدری محمد جاوید، چوہدری عمران، چوہدری عمر، محمد نزیر کھوکھر، راجہ محمد معروف خان و دیگر شامل تھے۔۔




