نیلم (کشمیر ڈیجیٹل )میمونہ شہید سلائی سنٹر، جس کا افتتاح مئی 2025 میں کمانڈر کیل بریگیڈیئر عمران ارشد چیمہ نے کیا تھا، علاقے کی خواتین کیلئے ہنر مندی اور خودمختاری کی ایک اہم مثال بن چکا ہے۔
اس سنٹر سے سالانہ تقریباً 70 مقامی خواتین پیشہ ورانہ تربیت حاصل کر رہی ہیں۔آج 6 مئی 2026 کو پاک فوج کے زیر اہتمام ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ویلج ڈیفنس کمیٹیوں کے اراکین اور معززین علاقہ نے شرکت کی۔

اس موقع پر اپنی تربیت مکمل کرنے والی 35 طالبات میں سلائی مشینیں تقسیم کی گئیں۔ یہ تقسیم کمانڈر فالکن بریگیڈ بریگیڈیئر عمران ارشد چیمہ اور کمانڈنٹ کوہ شکن رجمنٹ کرنل محمد عمران بیگ نے کی۔
مزید یہ بھی پڑھیں:سرکاری ملازمین کو اُکسانے،آٹابحران،18افسران معطل،انکوائری شروع
تقریب کا مقصد مقامی خواتین کو باعزت روزگار کے مواقع فراہم کرنا اور انہیں اپنے خاندانوں کی کفالت کے قابل بنانا ہے۔ اس اقدام کو علاقے میں معاشی خودمختاری کی جانب ایک مثبت قدم قرار دیا جا رہا ہے۔

معززین علاقہ نے جنرل آفیسر کمانڈنگ 12 ڈویژن میجر جنرل ضرار محمود، کمانڈر فالکن بریگیڈ بریگیڈیئر عمران ارشد چیمہ اور کمانڈنٹ کوہ شکن رجمنٹ کرنل محمد عمران بیگ کا شکریہ ادا کیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:200 یونٹ تک سبسڈی ختم،حکومت کی آئی ایم ایف کو یقین دھانی
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے بریگیڈیئر عمران ارشد چیمہ نے کہا کہ پاکستان آرمی ہمیشہ مقامی آبادی کی فلاح و بہبود، باعزت روزگار کی فراہمی اور سماجی ترقی کے منصوبوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی رہے گی۔
تقریب میں شریک معززین نے آپریشن “بنیان المرصوص” کی تکمیل کے ایک سال مکمل ہونے پر پاک فوج کو مبارکباد پیش کی اور اس عزم کا اظہار کیا کہ گریس ویلی کی عوام ہمیشہ پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی رہے۔




