کراچی: پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نے دوسرے ون ڈے میں زمبابوے کی ویمنز ٹیم کو 206 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دیکر سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔
کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کھیلے گئے دوسرے ون ڈے میں پاکستان ویمنز ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 4 وکٹوں پر 343 رنز بنائے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹی20ٹیموں کی سالانہ رینکنگ جاری،پاکستان کی کونسی پوزیشن ہے؟
پاکستان ویمنز کی اوپنر گل فیروزہ اور صدف شمس نے پہلی وکٹ پر 189 رنز بنائے۔ گل فیروزہ 100 رنز بناکر آؤٹ ہوئیں ۔
صدف شمس نے بھی 101 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔وہ ویمنز ون ڈے میں مسلسل 4 اننگز میں ففٹی پلس اسکور کرنے والی پہلی پاکستانی بن گئیں۔
Formidable show in Karachi! 👏
More records tumble as Pakistan complete a series win over Zimbabwe 📈#PAKWvZIMW | #BackOurGirls pic.twitter.com/fbHqqewiaD
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) May 6, 2026
اس کے علاوہ صدرہ امین 59 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہیں ۔
جواب میں زمبابوے کی ویمنز ٹیم 344 رنز کے ہدف کے جواب میں 137رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔پسی پنوڈیا 33 اور متنگ وندو 29 رنز بناکر نمایاں رہیں ۔
پاکستان کی جانب سے فاطمہ ثناء نے 3، عروب شاہ ،مومنہ ریاست اور رامین شمیم نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔
یہ بھی پڑھیں:دنیا کی بہترین کرکٹ لیگز کی نئی رینکنگ جاری، پی ایس ایل کتنے نمبر پر ہے؟
206 رنز سے کامیابی، رنز کے اعتبار سے پاکستان ویمنز کی و ن ڈے کی تاریخ کی سب سے بڑی فتح ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان ویمنز نے پہلے ون ڈے میں زمبابوے ویمنز ٹیم کو 168 سے شکست دی تھی۔



