چکار،جنگلی پھل ” کروکنی “ کھانے سے 4 بچوں کی حالت غیر ہو گئی ،الرٹ جاری

آزادکشمیر کے ضلع جہلم ویلی کی تحصیل چکار کے نواحی علاقے ناگنی چھجو ( موہڑہ نروٹی) میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں جنگلی کروکنی کا زہریلا پھل کھانے سے چار بچے بیہوش ہو گئے۔

تفصیلات کےمطابق اتوار کے روز چکار ناگنی چھجو کے رہائشی محمد رفیق کے پوتوں اور محمد عامر و عمران کے کم سن بچوں عباد، ماحر ، روحان اور ارتضاء نے گھر کے قریب جنگلی ” کروکنی “ کا زہریلا پھل کھا لیا۔

یہ بھی پڑھیں:لاہور قلندرز کا ٹیومر میں مبتلا بچے کی خواہش پوری کرنے کا اعلان

ذرائع کے مطابق پھل کھانے کے بعد بچوں کی حالت غیر ہو گئی اور وہ بے ہوش ہو گئےجس پر انہیں فوری طور پر ٹی ایچ کیو اسپتال چکار منتقل کیا گیا۔ وہاں ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد متاثرہ بچوں کو مزید علاج کے لیے مظفرآباد ریفر کر دیا گیا ہے۔

واقعے کے بعد علاقے میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہےجبکہ عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ بچوں کو جنگلی اور نامعلوم پھل کھانے سے سختی سے روکیں تاکہ ایسے حادثات سے بچا جا سکے۔

مقامی پولیس واقع کی اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ گئی جنہوں نے ضابطے کی قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد معصوم بچوں کو ڈاکٹر کی ہدایت پر علاج کے لیے مظفرآباد بھیج دیا ۔

یاد رہےکہ کچھ پھل ایسے بھی ہیں جو انسانی صحت کیلئے انتہائی مضر اور زہریلے بھی ہوتے ہیں حتی کہ کروکنی ایک ایسازہریلا پودا ہے جس کے پتے کھانے سے مویشی بھی ہلاک ہوجاتے ہیں، خاص کر آج کل کے موسم میں۔

یہ بھی پڑھیں: مظفرآباد، کھاوڑہ کا نوجوان اسلام آباد میں گولی لگنے سے جاں بحق

ماہرین کی جانب سے الرٹ کیا گیا کہ بچوں کو ایسے زہریلے پودوں سے دور رکھا جائے۔

Scroll to Top