فوڈ اتھارٹی

خوراک کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا، فوڈ اتھارٹی کے حکام کا واضح اعلان

مظفرآباد (کشمیر ڈیجیٹل)آزاد کشمیر کے دارالحکومت کے مضافاتی اور ملحقہ علاقوں کی چھوٹی بڑی مارکیٹوں میں فوڈ اتھارٹی کی خصوصی چیکنگ مہم اور خفیہ اسٹنگ آپریشنز بھرپور انداز میں جاری ہیں ۔

کارروائیوں کے دوران غیر معیاری ، غیر رجسٹرڈ ، سب اسٹینڈرڈ اور ایکسپائرڈ اشیائے خورونوش کی نشاندہی کر کے انہیں فوری طور پر ضبط کیا جا رہا ہے جب کہ ناقص مصنوعات کو موقع پر ہی تلف کیا جا رہا ہے ۔

فوڈ اتھارٹی حکام کے مطابق دکان داروں اور سپلائرز کو پہلے ہی متعدد بار واضح وارننگز اور قانونی ہدایات جاری کی جا چکی ہیں ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:پیزا، برگر شاپس پر ایکسپائر ومضر صحت اشیاء کے استعمال پر فوڈ اتھارٹی کاایکشن،3آئوٹ لیٹس سیل

اب کسی بھی دکان ، گودام یا سپلائی پوائنٹ سے ایسی کھانے پینے کی اشیاء برآمد ہوئیں جن کے پاس رجسٹریشن ، لیبارٹری کوالٹی رپورٹ یا دیگر لازمی دستاویزات موجود نہ ہوں  تو نہ صرف وہ مال ضبط و تلف کیا جائے گا بلکہ متعلقہ دکان کو بھی فی الفور سیل کر دیا جائے گا ۔

حکام نے واضح کیا ہے کہ عوامی صحت پر کوئی کسی بھی صورت میں سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور خوراک کے معیار کو یقینی بنانے کے لیے ہر سطح پر سخت نگرانی جاری رہے گی ۔

شہریوں اور تاجروں سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ غیر رجسٹرڈ یا مشکوک سپلائرز سے مال خریدنے سے گریز کریں ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:فوڈ اتھارٹی کا بڑا ایکشن: آزاد کشمیر کے داخلی راستوں پر ناکہ بندی، بھاری مقدار میں غیر معیاری اشیاء ضبط

اگر کسی مقام پر غیر معیاری ، ایکسپائرڈ یا بغیر قانونی دستاویزات کے اشیائے خورونوش کی فروخت یا تقسیم دیکھی جائے تو فوری طور پر فوڈ اتھارٹی ہیلپ لائن 1280 پر اطلاع دی جائے تاکہ بروقت قانونی کارروائی عمل میں لائی جا سکے ۔

Scroll to Top