ڈاکٹر آرزو فاطمہ کی ترقی خطے کے لیے باعثِ فخر، انمول ہسپتال لاہور میں ڈائریکٹر مقرر

سابق وزیرِ اعظم آزاد کشمیر انوار الحق چوہدری کی ہمشیرہ ڈاکٹر آرزو فاطمہ نے اپنی پیشہ ورانہ زندگی میں ایک اور اہم سنگِ میل عبور کر لیا ہے۔ ڈاکٹر آرزو فاطمہ کو گریڈ 21 میں ترقی دے کر انمول ہسپتال لاہور کی ڈائریکٹر مقرر کر دیا گیا ہے۔

ڈاکٹر آرزو فاطمہ کی یہ نمایاں کامیابی ان کی انتھک محنت، بہترین پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور مضبوط عزم کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ ان کی اس اہم عہدے پر ترقی نہ صرف ان کے خاندان بلکہ پورے علاقے اور آزاد کشمیر کے لیے باعثِ فخر قرار دی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر ہائی کورٹ کا بڑا حکم، محکمہ صحت مظفرآباد میں 20 سے زائد تقرریاں معطل

انہوں نے اپنی شاندار کارکردگی سے طبی میدان میں ایک مثالی مقام حاصل کیا ہے، جو یقیناً نوجوان نسل بالخصوص خواتین کے لیے ایک روشن مثال اور مشعلِ راہ ہے۔ ان کی اس تعیناتی پر مختلف سماجی اور سیاسی حلقوں کی جانب سے انہیں مبارکباد پیش کی جا رہی ہے۔

مزید پڑھیں: مہاجرین ممبران اسمبلی کے فنڈز کا اجراء ایکشن کمیٹی سے مذاکرات کی کامیابی پر منحصر ،میاں عبدالوحید

Scroll to Top