وزٹ ویزے پر حج کے خواہش مندوں کے لیے سعودی حکومت کا اہم اعلان

سعودی حکومت نے وزٹ ویزا رکھنے والے افراد کو حج ادا کرنے کی اجازت دینے سے واضح طور پر انکار کر دیا ہے۔ سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں دو ٹوک موقف اختیار کیا گیا ہے کہ وزٹ ویزے پر مملکت آنے والے کسی بھی شخص کو حج کی ادائیگی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

سعودی حکام نے واضح کیا کہ حج کی ادائیگی کے لیے باقاعدہ حج پرمٹ کا حصول لازمی ہے اور بغیر پرمٹ کوئی بھی شخص اس فریضے کی ادائیگی کا اہل نہیں ہوگا۔ وزارت داخلہ کے مطابق تمام زائرین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ حج سیزن کے دوران مقرر کردہ قواعد و ضوابط پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔

یہ بھی پڑھیں: عازمینِ حج کے لیے سفری ہدایات جاری، ادویات ساتھ رکھنے اور بائیومیٹرک سے متعلق اہم الرٹ

اعلامیے میں خبردار کیا گیا ہے کہ ان قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ حکام نے زائرین سے اپیل کی ہے کہ وہ سیکیورٹی اور نظم و ضبط کو برقرار رکھنے کے لیے انتظامیہ کے ساتھ بھرپور تعاون کریں اور کسی بھی غیر قانونی سرگرمی کی صورت میں فوری طور پر متعلقہ اداروں کو مطلع کریں۔

سعودی وزارت داخلہ کا مزید کہنا ہے کہ ان سخت اقدامات کا بنیادی مقصد حج کے دوران زائرین کو بہترین سہولیات فراہم کرنا اور مجموعی نظم و ضبط کو یقینی بنانا ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچا جا سکے۔

مزید پڑھیں: عازمینِ حج ہوشیار! بغیر پرمٹ حج کرنے پر ایک لاکھ ریال جرمانہ اور 10 سالہ پابندی کا اعلان

Scroll to Top