پی ایس ایل

پی ایس ایل 11: پلے آف مرحلےکیلئے ٹیموں کی لائن اپ مکمل

کراچی (کشمیر ڈیجیٹل)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے گیارہویں ایڈیشن کے پلے آف مرحلے کی لائن اپ نیشنل بینک کرکٹ اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے اہم میچ کے بعد مکمل ہوگئی ۔

جہاں حیدرآباد کنگزمین نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے راولپنڈی کو بڑے مارجن سے شکست دے کر نہ صرف میچ جیتا بلکہ پلے آف مرحلے کیلئےکوالیفائی کرلیا ۔

39ویں میچ میں حیدرآباد کنگزمین نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے جارحانہ انداز اپنایا اور مقررہ اوورز میں 245 رنز کا بڑا ہدف دیا ۔

اننگز کے دوران بیٹنگ لائن نے ذمہ دارانہ اور جارحانہ کھیل کا شاندار امتزاج پیش کیا جس سے مخالف ٹیم پر دباؤ بڑھ گیا ۔

جواب میں راولپنڈی کی ٹیم ابتداء سے ہی مشکلات کا شکار رہی اور وقفے وقفے سے وکٹیں گنواتی رہی ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:پی ایس ایل 11:حیدرآباد کنگز مین کی پلے آف مرحلے میں رسائی ، لاہور قلندرز ایونٹ سے باہر

حیدرآباد کے باؤلرز نے نپی تلی لائن اور لینتھ کے ساتھ بہترین بولنگ کا مظاہرہ کیا اور حریف ٹیم کو 136 رنز تک محدود کر دیا ۔

پلے آف میں رسائی کے لیے حیدرآباد کنگزمین کو نہ صرف یہ میچ جیتنا ضروری تھا بلکہ انہیں راولپنڈی کو 158 رنز یا اس سے کم پر آؤٹ کرنا بھی لازمی تھا ، جو شرط انہوں نے بخوبی پوری کرلی ۔

اس نتیجے کے بعد لاہور قلندرز کی ٹیم ایونٹ سے باہر ہوگئی جبکہ پلے آف مرحلے کی لائن اپ مکمل ہوگئی ۔

اب پلے آف میں حیدرآباد کنگزمین، پشاور زلمی، اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:پی ایس ایل 11 فائنل کے لیے شائقین کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت، وزیراعظم کا بڑا اعلان

شائقین کو کانٹے دار مقابلوں کی توقع ہے ۔ ٹیمیں فائنل تک رسائی کے لیے بھرپور تیاری کے ساتھ میدان میں اتریں گی اور ایونٹ کے دلچسپ مرحلے کا آغاز ہوگا ۔

Scroll to Top