انگور اڈہ: افغان طالبان کی گولہ باری، 4 بچوں ،خاتون سمیت5 افراد زخمی،پاک فوج کا منہ توڑ جواب

انگور اڈا(کشمیر ڈیجیٹل)افغانستان کی جانب سے ایک بار پھر جنوبی وزیرستان کے انگور اڈہ سے ملحقہ سرحدی علاقوں میں پاکستان کی سول آبادی پر گولہ باری کی گئی۔

فغانستان کی جانب سے فائر کیا گیا مارٹر گولہ مقامی شہریوں کریم خان اور رحمت اللہ کے گھر پر آ گرامارٹر گولے کے دھماکے کے نتیجے میں چار بچوں اور ایک خاتون سمیت پانچ افراد زخمی ہو گئے

مزید یہ بھی پڑھیں:معرکہ حق : بھارتی طیارے گرائے جانے کے بعد چینی طیاروں کی مانگ بڑھ گئی

زخمی ہونے والے بچوں میں تیرہ، دس، آٹھ اور تین سالہ بچے شاملہیں۔ تمام زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال وانا منتقل کر دیا گیا۔

افغانستان کی اس کارروائی پر اہلِ علاقہ نے شدید دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔واضح رہے کہ چند روز قبل بھی اسی علاقے میں افغانستان سے بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہوئے تھے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:الیکشن کمیشن کا اہم فیصلہ: شاہ غلام قادر کی درخواست پر حکومت سے 3دن میں جواب طلب

افغان طالبان اور ان سے وابستہ خوارجی عناصر نے اپنے مذموم عزائم کے حصول کے لیے ہمیشہ عام عوام کو نشانہ بنایا ہے۔پاک فوج نے فائر کرنے والی پوسٹوں کو چھوٹے اور بڑے ہتھیاروں سے نشانہ بنایاگیا۔

پاک فوج کی جوابی کاروائی سے افغان طالبان پوسٹ چھوڑ کے بھاگ گئے۔

Scroll to Top