معرکہ حق : بھارتی طیارے گرائے جانے کے بعد چینی طیاروں کی مانگ بڑھ گئی

اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل) گزشتہ سال مئی میں پاک فضائیہ کی جانب سے چینی طیاروں سے بھارتی طیارے گرانے کے بعد چینی کمپنی کے طیاروں کی فروخت دگنی ہوگئی

بھارت کے ساتھ معرکہ حق میں پاک فضائیہ کی جانب سے چینی طیاروں کے ذریعے رافیل سمیت بھارتی جنگی طیارے گرانے کے بعد چینی کمپنی کے طیاروں کی فروخت دگنی ہوگئی۔

مزید یہ بھی پڑھیں: پاکستانی جوانوں کیلئے دس ممالک میں روزگار کے مواقع، یورپ، مڈل ایسٹ شامل

پاکستان کی مسلح افواج نے آپریشن بنیان مرصوص معرکہ حق 10مئی کو مکمل کرنے کا اعلان کیا تھا، معرکہ حق میں بھارتی فوجی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا گیا۔۔

معرکہ حق میں پاک فضائیہ کے طیاروں نے بھارتی طیاروں کو مسلسل ٹارگٹ کرکے دنیاکی تاریخ تبدیل کردی تھی جس کے بعد 6 اور 7 مئی کی رات بھارتی حملوں میں معصوم شہری شہید ہوئے۔۔

مزید یہ بھی پڑھیں:انجمن تاجران خورشید آباد کا آٹے کی قلت کیخلاف عوامی تحریک چلانے کا اعلان

مسلح افواج نے وعدے کے مطابق بھارتی جارحیت اور دراندازی کا حساب چکا دیا، اللہ تعالیٰ کی نصرت سے دشمن کو فیصلہ کن جواب دیا گیا

امریکی جریدے بلوم برگ کے مطابق چینی طیارہ ساز کمپنی اے وی آئی سی چینگڈو ائیرکرافٹ کارپوریشن کی رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں فروخت تقریباً دوگنی ہو گئی۔

جریدے کے مطابق گزشتہ سال سال کمپنی کی آمدنی 16 فیصد بڑھ کر 11 ارب ڈالرز رہی جبکہ منافع 6.5 فیصد بڑھا جو کمپنی کی تاریخ کا بلند ترین منافع ہے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:وزیر حکومت سردار ضیاء القمر کا 11 مئی میں یوم پاکستان ریلی نکالنے کا اعلان

رپورٹ کے مطابق کمپنی کے سنگل انجن ملٹی رول J-10 لڑاکا طیارے گزشتہ سال مئی میں پاکستان اور بھارت کی جنگ کے دوران استعمال ہوئے جس میں پاکستانی فضائیہ نے ان طیاروں سے فرانسیسی ساختہ رافیل طیاروں سمیت متعدد بھارتی طیارے مار گرائے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ تنازع ان مواقع میں سے ایک تھا جب جدید چینی ہتھیاروں کا حقیقی جنگی حالات میں تجربہ کیا گیا۔ بھارت نے بھی جنگ کے دوران طیاروں کے نقصان کا اعتراف کیا تھا تاہم تباہ ہونے والے طیاروں کی تعداد نہیں بتائی گئی۔

Scroll to Top