بلدیاتی اداروں کے ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن کیلئے 10کروڑ چھیاسی لاکھ 95 ہزار روپےجاری کرنے کی منظوری

مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل)آزاد کشمیر حکومت کی جانب سے بلدیاتی اداروں کے ریٹائرڈ ملازمین کی پینشن ادائیگی کیلئے10کروڑ چھیاسی لاکھ 95 ہزار روپے منظورکرلئے جس کا حکومت نے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق آزادکشمیر کابینہ کی منظوری کی روشنی میں بلدیاتی اداروں کے ریٹائرڈ ملازمین کو پنشن کی ادائیگی کیلئے خطیر رقم بابت ماہ جولائی 2021 تا نومبر 2024 تک کیلئے دس کروڑ چھیاسی لاکھ پچانوے ہزار روپےجاری کرنے کی منظوری دی ، اخراجات تحت قواعد آڈٹ عمل میں لائے جائیں گے ۔

نمبرس لگ / دوئم / 33-2025/2623ء جناب صدر آزاد جموں و کشمیر نے آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر قواعد کار نظر ثانی شدہ ) 1985 ء کے قاعد و 26 ذیلی قاعدہ ( ) ( 1 ) و قاعدہ 28 کے تحت آزاد جموں وکشمیر کا بینہ کی منظوری کی روشنی میں بلدیاتی ادارہ جات کے ریٹائرڈ ملازمین کو پنشن کی ادائیگی کی خاطر بعد از حساب نمی ( کمیو میشن، پینشن، لیوانکیشمنٹ ) بابت ماہ جولائی 2021 تا نومبر 2024 پنشن کی ادائیگی میں اتفاوت رخسارہ دور کرنے کے لیے مبلغ 108.695 ملین ( دس کروڑ چھیاسی لاکھ پچانویں ہزار روپے میزانیہ 25-2024 گرانٹ نمبر 31 متفرقات میں MZ7007 کی مد A05206 گرانٹ ان ایڈ برائے بلدیاتی ادارہ جات میں اضافی فراہمی کی بدین شرط منظوری صادر فرمائی ہے کہ اخراجات تحت قواعد آؤٹ عمل میں لائے جائیں گے۔

رسید جاری نہ کرنیوالے تاجر کو 3 سال قید، ایک لاکھ جرمانہ ہوگا، ڈپٹی کمشنر آفس سے اعلامیہ جاری

Scroll to Top