سام سنگ نے پاکستان میں اپنے نئے مڈ رینج اسمارٹ فونز Samsung Galaxy A37 اور Samsung Galaxy A57 لانچ کر دیے ہیں، جن میں ڈیزائن، کارکردگی، کیمرا اور سافٹ ویئر کے حوالے سے نمایاں اپگریڈز شامل ہیں۔
ڈیزائن اور ڈسپلے
دونوں فونز میں 6.7 انچ کا سپر ایمولڈ ڈسپلے دیا گیا ہے جو فل ایچ ڈی پلس ریزولوشن اور 120ایچ زیڈ نئے ریٹ کے ساتھ آتا ہے، جس سے اسکرولنگ اور گیمنگ کا تجربہ مزید بہتر ہو جاتا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:سونے کی قیمتوں میں دوسرے روز بھی بڑی کمی، فی تولہ قیمت میں 5500 روپے کمی
Galaxy A57 میں 6.9 ملی میٹر پتلا میٹل فریم اور IP68 ریٹنگ دی گئی ہے، جو اسے پانی اور گرد سے محفوظ بناتی ہے۔
بیٹری
دونوں فونز میں 5ہزار ایم اے ایچ کی بیٹری دی گئی ہے جو 45 واٹ فاسٹ چارجنگ کو سپورٹ کرتی ہے اور تقریبا 30 منٹ میں 60 فیصد تک چارج ہو سکتی ہے ۔
Samasung Galaxy A57, A37 Price
پاکستان میں 8 جی بی ریم اور 256 جی بی روم کے ساتھ Galaxy A37 کی قیمت 1 لاکھ 49 ہزار 999 روپے سے شروع ہوتی ہے جبکہ Galaxy A57 کی قیمت 1 لاکھ 66 ہزار 999 روپے ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے تیار
A57 کے 12 جی بی ریم 512/256 جی بی سٹوریج ویرینٹس کی قیمت ایک لاکھ 84 ہزار 99 روپے مقرر کی گئی ہے ۔
کیمرا فیچرز
دونوں ڈیوائسز میں 50 میگا پکسل مین کیمرا موجود ہے جو بہتر نائٹ فوٹوگرافی کی سہولت فراہم کرتا ہے۔
فرنٹ پر 12 میگا پکسل سیلفی کیمرا دیا گیا ہے، جبکہ A57 میں 12MP الٹرا وائیڈ اور A37 میں 8MP الٹرا وائیڈ لینس شامل ہے۔ دونوں میں 5MP میکرو کیمرا بھی موجود ہے۔
کارکردگی اور سافٹ ویئر
Galaxy A57 میں Exynos 1680 پروسیسر نصب ہے جو 4 این ایم ٹیکنالوجی پر مبنی ہے، جبکہ Galaxy A37 میں Exynos 1480 چپ سیٹ دیا گیا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں: پاکستانی جوانوں کیلئے دس ممالک میں روزگار کے مواقع، یورپ، مڈل ایسٹ شامل
دونوں فونز One UI 8.5 (Android 16) پر چلتے ہیں اور سام سنگ نے 6 سال تک اپڈیٹس دینے کا وعدہ کیا ہے۔
Galaxy A57 میں جدید AI فیچرز جیسے Best Face، Auto Trim، Object Eraser اور Voice Transcription بھی شامل کیے گئے ہیں۔




