آزاد کشمیر: ابتدائی انتخابی فہرستیں شائع، ووٹ کے اندراج اور درستگی کے لیے 4 مئی تک کی مہلت

آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن نے ریاست بھر میں عام انتخابات کے لیے ابتدائی انتخابی فہرستیں شائع کر دی ہیں۔ ترجمان الیکشن کمیشن راجہ محمد شکیل خان کے مطابق، عوام الناس اپنے ووٹ کے اندراج، حلقے کی تبدیلی یا کوائف کی درستگی کے لیے متعلقہ ریوازنگ اتھارٹی سے رجوع کر سکتے ہیں۔

آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق، عوام الناس کو مطلع کیا گیا ہے کہ ابتدائی انتخابی فہرستیں شائع کر دی گئی ہیں۔ ترجمان الیکشن کمیشن راجہ محمد شکیل خان نے بتایا کہ اگر کسی اہل ووٹر کا ووٹ درج ہونے سے رہ گیا ہو، یا کسی غلط مقام پر درج ہو تو وہ مقررہ مدت کے دوران اس کی درستگی کروا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر الیکشن ،سیاسی جوڑ توڑجاری، ن لیگ نے جے یو آئی کشمیر سے اتحاد کر لیا

اس مقصد کے لیے درخواستیں متعلقہ ریوازنگ اتھارٹی (ڈپٹی کمشنر) صاحبان کے پاس 28 اپریل سے 04 مئی 2026 تک جمع کروائی جا سکتی ہیں۔ الیکشن کمیشن نے عوام الناس سے گزارش کی ہے کہ وہ بروقت درخواستیں جمع کروا کر اپنے ووٹ کے اندراج اور درستگی کو یقینی بنائیں تاکہ حتمی انتخابی فہرست میں کسی قسم کی کمی یا غلطی باقی نہ رہے۔ الیکشن کمیشن نے عوام سے بھرپور تعاون کی اپیل کی ہے تاکہ شفاف اور درست انتخابی فہرستوں کی تیاری کو ممکن بنایا جا سکے۔

مزید پڑھیں: پونچھ : یوتھ اور خواتین کی مخصوص نشستوں پر الیکشن کا شیڈول معطل

Scroll to Top