کراچی (کشمیر ڈیجیٹل) پاکستان کی غیر سرکاری اوپن کرنسی مارکیٹ میں ایرانی ریال (IRR) کی طلب میں غیر معمولی اضافے کا رجحان دیکھا گیا، مقامی مارکیٹ میں ریال کی قیمتوں میں تیزی آگئی
کراچی، کوئٹہ اور لاہور کے کرنسی ڈیلرز کے مطابق، کیش مارکیٹ میں Iranian Rial کے 1 کروڑ (10 ملین ریال) کے بنڈل کی تجارت 8,000 سے 10,000 پاکستانی روپے کے درمیان ہو رہی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں ریال کی قدر میں کمی کے باوجود، پاکستان میں یہ قیمت پرانے بیس لائن ریٹ تین سے چار گنا زیادہ ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:پاکستان کی ایک اور بڑی کامیابی، فتح 2 میزائل کا کامیاب تجربہ
نوٹ: ریٹس مختلف شہروں، ڈیلرز اور لین دین کے حجم کے لحاظ سے تبدیل ہو سکتے ہیں۔ درست معلومات کے لیے رجسٹرڈ ایکسچینج کمپنیوں سے رجوع کریں۔
اوپن مارکیٹ ریٹ میں پاکستانی روپیہ (PKR) اور ایرانی کرنسی (IRR) کی قدر یہ ہے:
1 روپیہ تقریباً 1,000 ایرانی ریال
10 روپے تقریباً 10,000 ایرانی ریال
1,000 روپے تقریباً 10,00,000 ایرانی ریال (10 لاکھ)
8,000 – 10,000 روپے 1 کروڑ ایرانی ریال (10 ملین)
مزید یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم آزاد کشمیر کا وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی کے بیانات پر ردعمل
بین الاقوامی مارکیٹ میں پاکستانی روپیہ (PKR) اور ایرانی ریال (IRR) کی قدر یہ ہے:
1 روپیہ تقریباً 4,725 ایرانی کرنسی
10 روپے تقریباً 47,250 ایرانی کرنسی
1,000 روپے تقریباً 47,25,000 ایرانی کرنسی (تقریباً 47.25 لاکھ)
تقریباً 2,110 روپے 1 کروڑ ایرانی ریال (عالمی ریٹ کے مطابق)
مزید یہ بھی پڑھیں:شوکت نواز میر ، انجم زمان اعوان، راجہ صعیب جاوید کے وارنٹ گرفتاری جاری!
پاکستان میں Iranian Rial کی قیمت اس وقت بین الاقوامی مارکیٹ سے کہیں زیادہ وصول کی جا رہی ہے۔جہاں عالمی سطح پر ایک کروڑ ریال کی قیمت تقریباً 2,110 روپے بنتی ہے، پاکستان کی اوپن مارکیٹ میں یہ 8,000 روپے سے بھی زائد میں فروخت ہو رہا ہے، جو کہ مقامی طلب اور سپلائی کے فرق کو ظاہر کرتا ہے۔




