پاکستان کی ایک اور بڑی کامیابی، فتح 2 میزائل کا کامیاب تجربہ

راولپنڈی (کشمیر ڈیجیٹل)پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی راکٹ فورس نے مقامی طور پر تیار کردہ فتح ٹو میزائل سسٹم کی کامیاب تربیتی مشق کا انعقاد کیا ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ یہ میزائل جدید ایویانکس اور نیویگیشن سسٹمز سے لیس ہے، جبکہ تربیتی لانچ کا مقصد فوجی تیاریوں اور تکنیکی صلاحیتوں کا جائزہ لینا تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان آرمی راکٹ فورس کمانڈ کی جانب سے مقامی طور پر تیار کردہ فتح 2 میزائل کا کامیاب تجربہ کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فتح II میزائل جدید ترین ایوی اونکس اور جدید ترین نیویگیشنل ٹیکنالوجی سے لیس ہے، تجربے کامقصد مختلف تکنیکی پہلوؤں کی توثیق اور بہتر درستی نظام کی کارکردگی کاجائزہ لینا تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر اسٹریٹجک پلانز ڈویژن، آرمی راکٹ فورس کمانڈ اور پاک فوج کے سینئر افسران کے علاوہ اسٹریٹجک اداروں کے سائنسدانوں اور انجینئرز نے بھی تجربے کا مشاہدہ کیا۔فورم نے فتح سیریز کے مقامی طور پر تیار کردہ میزائل کے کامیاب تربیتی تجربے کو سراہا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:جامعہ ملیہ اسلامیہ یونیورسٹی طلباء کا آر ایس ایس کے کیخلاف احتجاج، پولیس تعینات

آئی ایس پی آرکے مطابق مقامی طور پر تیار کردہ میزائل جدید ایویانکس اور نیویگیشن سسٹم سے لیس ، میزائل کے مختلف سب سسٹمز کی کارکردگی اور ہدف کو نشانہ بنانے کی درستگی کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ایران کی نئی تجویز ، ٹرمپ قومی سلامتی ٹیم کیساتھ سر جوڑ کر بیٹھ گئے،بڑا بریک تھرو متوقع

ترجمان کے مطابق یہ تجربہ اسٹریٹجک پلانز ڈویژن، آرمی راکٹ فورس اور سائنسدانوں کی موجودگی میں کیا گیا، جہاں فورم نے فتح سیریز کے مقامی طور پر تیار کردہ میزائل کی کامیاب فائرنگ کو سراہا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:شوکت نواز میر ، انجم زمان اعوان، راجہ صعیب جاوید کے وارنٹ گرفتاری جاری!

صدر مملکت، وزیراعظم، چیف آف ڈیفنس فورسز اور مسلح افواج کے سربراہان نے کامیاب مشق پر متعلقہ ٹیموں کو مبارکباد پیش کی ہے ۔

Scroll to Top