سولر

سولر صارفین کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

سولر صارفین کے لیے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کی جانب سے ایک اہم وضاحت سامنے آئی ہے، جس میں آف گرڈ اور آن گرڈ سسٹم استعمال کرنے والوں کے لیے الگ الگ قوانین واضح کر دیے گئے ہیں۔

نیپرا کے حالیہ بیان کے مطابق وہ افراد جو آف گرڈ سولر سسٹم استعمال کر رہے ہیں اور قومی بجلی کے نظام (نیشنل گرڈ) سے منسلک نہیں ہیں، ان پر نیپرا کے ریگولیشنز کا کوئی اطلاق نہیں ہوگا۔ ایسے صارفین کے لیے نہ تو کوئی لائسنس لازمی ہے اور نہ ہی حکومت کی جانب سے ایسی کوئی تجویز زیرِ غور ہے۔ یہ ان صارفین کے لیے بڑی خوشخبری ہے جو مکمل طور پر شمسی توانائی پر انحصار کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سولر صارفین کو بڑا جھٹکا، حکومت نے نیٹ میٹرنگ ریلیف ختم کردیا

دوسری جانب جو صارفین نیشنل گرڈ سے منسلک ہیں، ان کے لیے نئے قواعد متعارف کروائے گئے ہیں۔ نیپرا کے مطابق نیٹ میٹرنگ اور نیٹ بلنگ کے تحت آنے والے تمام صارفین کو اب باقاعدہ لائسنس حاصل کرنا ہوگا۔ نئے ریگولیشنز کے تحت خاص طور پر نئے صارفین کے لیے نیٹ بلنگ کا نظام شروع کیا گیا ہے۔ حکام نے مزید بتایا کہ پہلے صرف 25 کلو واٹ سے زیادہ لوڈ والے صارفین کو نیپرا سے لائسنس لینا پڑتا تھا، لیکن اب 25 کلو واٹ یا اس سے کم لوڈ والے صارفین کو بھی لائسنس لینا ہوگا۔ اس کے لیے ایک ہزار روپے فی کلو واٹ کے حساب سے فیس مقرر کی گئی ہے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل 25 کلو واٹ تک کے صارفین کو صرف متعلقہ ڈسٹری بیوشن کمپنی سے مفت منظوری لینا ہوتی تھی، مگر اب اس نئے فیصلے کا مقصد سولر انرجی کے شعبے کو مزید منظم بنانا ہے۔

مزید پڑھیں: دہلی ایئرپورٹ پر مسافر طیارے میں آگ لگ گئی، 6 مسافر زخمی

Scroll to Top