آزاد کشمیر میں ماتحت عدلیہ کے 22 جوڈیشل آفیسران کے تبادلے، نوٹیفکیشن جاری

مظفرآباد: چیف جسٹس عدالتِ عالیہ آزاد جموں و کشمیر کی منظوری سے ماتحت عدلیہ میں بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔ رجسٹرار ہائی کورٹ راجہ شمریز خان کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق مجموعی طور پر 22 جوڈیشل آفیسران کو تبدیل کیا گیا ہے، جن میں 3 ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ججز، 7 سینیئر سول ججز اور 12 سول ججز شامل ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ججز میں ایاز بشیر کو پٹہکہ نصیر آباد سے دھیر کوٹ، اکرم ملک کو دھیر کوٹ سے پلندری جبکہ آفتاب طارق میر کو پلندری سے تبدیل کر کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج پٹہکہ تعینات کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر ہائی کورٹ کا بڑا فیصلہ، ترقیاتی فنڈز کی تقسیم کے خلاف بلدیاتی نمائندگان کی رٹ خارج

سینیئر سول ججز کے تبادلوں کے تحت خورشید حبیب الرحمان کو باغ سے بھمبر، سہیل اسلم کو بھمبر سے باغ، عقیل احمد کو راولاکوٹ سے میرپور، عثمان حیدر کو باغ سے مظفرآباد، عبدالغفور کو مظفرآباد سے راولاکوٹ، سید برہان حیدر گردیزی کو حویلی سے اتھمقام اور اشیر احمد کو اتھمقام سے تبدیل کر کے سینیئر سول جج کہوٹہ تعینات کر دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: امریکی صدر ٹرمپ نے بھارت کو ‘جہنم’ قرار دے دیا، مودی حکومت کو شدید تنقید کا سامنا

اسی طرح سول ججز میں احسن فاروق کو شاردہ سے باغ، مکرم علی خان کو باغ سے پانیولہ داتوٹ، بلال مصطفیٰ راجہ کو پانیولہ سے پلندری، یاسر الطاف کو پلندری سے ہجیرہ، محمد صغیر کو ہجیرہ سے شاردہ، ابصار افتخار کو لیپہ سے راولاکوٹ، شہزاد خان کو راولاکوٹ سے حویلی، قدیر حسین کو حویلی سے لیپہ، رضوان احمد کو بھمبر سے فتح پور تھکیالہ، سحرش امتیاز کو فتح پور تھکیالہ سے ڈڈیال، نعیم احمد کو ڈڈیال سے کوٹلی اور مظہر رفیق کو کوٹلی سے تبدیل کر کے سول جج چڑہوئی تعینات کیا گیا ہے۔ ان تبادلوں کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔

مزید پڑھیں: سہنسہ پوٹھہ پلتھیاں کے مقام پر ہائی ایس کو ہولناک حادثہ، ایک شخص جاں بحق، متعدد زخمی

Scroll to Top