مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل)آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر کی کابینہ کا 40واں اجلاس آج 23 اپریل 2026 کو جاری ہے ۔ 23 نکاتی ایجنڈے میں تعلیم، روزگار، عدالتی نظام اور مالیاتی امور پر بڑے فیصلے کیے جائیں گے۔
ہزاروں ملازمین کیلئے بڑی خبر ۔ سیکرٹری قانون اور سیکرٹری S&GAD ایڈہاک اور عارضی ملازمین کو مستقل کرنے کا قانون آزادجموں وکشمیر ریگولرائزیشن ایکٹ 2026″ پیش کریں گے۔
اجلاس کے آغاز میں چیف سیکرٹری 11 مارچ 2026 کے 39ویں اجلاس کے فیصلوں کی توثیق کرائیں گے۔ اس کے فوراً بعد سیکرٹری S&GAD “آزاد جموں و کشمیر سیکرٹریز سروس رولز 2023” پر بریفنگ دیں گے۔
تعلیم کے شعبے میں اہم پیش رفت ہوگی۔ سیکرٹری ہائر ایجوکیشن اور سیکرٹری ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن “ایجوکیشن پیکج 2026” کی منظوری لیں گے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:آزاد کشمیر بھر میں پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی، نیا کرایہ نامہ جاری
یونیورسٹی آف آزادجموں وکشمیر مظفرآباد اور باغ کیمپس کو مالی بحران سے نکالنے کیلئے اضافی گرانٹ منظور کی جائے گی۔
ویمن یونیورسٹی کو جنرل یونیورسٹی کا درجہ دینے پر بھی فیصلہ ہوگا تاکہ وہاں تمام طلبہ داخلہ لے سکیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:امریکی صدر ٹرمپ کا بھارت کو ’جہنم کا گڑھا‘ قرار دینے پر ہنگامہ، اپوزیشن نے مودی کو ’کمزور ترین وزیراعظم‘ قرار دیدیا
منظوری کی صورت میں سالوں سے عارضی بنیادوں پر کام کرنے والے ملازمین پکے ہو جائیں گے۔ لائبریرینز کے لیے 1:15:34:50 کے تناسب سے نیا سروس اسٹرکچر بھی منظور کیا جائے گا۔
عدالتی نظام میں اصلاحات لائی جا رہی ہیں۔ ماحولیاتی ٹربیونل اور MDA اپیلٹ ٹربیونل کے مقدمات اب ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز سنیں گے۔ لیگل پریکٹیشنرز اینڈ بار کونسل ایکٹ 1995 میں ترمیم بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔ نادرا کا نیا ایکٹ 2025 آزاد کشمیر میں نافذ کرنے کی منظوری دی جائے گی۔
مزید یہ بھی پڑھیں:آزاد کشمیر میں ماتحت عدلیہ کے 22 جوڈیشل آفیسران کے تبادلے، نوٹیفکیشن جاری
سیکیورٹی کے حوالے سے “AJ&K Center of Excellence on Countering Violent Extremism Act, 2026” منظور کیا جائے گا۔ اس ادارے کے ذریعے انتہا پسندی اور تشدد کے رجحانات کو روکا جائے گا۔
SMBR کی جانب سے 8 سمریاں پیش ہوں گی جن میں سرکاری زمینوں کی الاٹمنٹ، محکمہ مال کے معاملات اور مالیاتی امور شامل ہیں۔ سیکرٹری جنگلات بھی ایک اہم سمری پیش کریں گے۔




