اسسٹنٹ کمشنر سماہنی کے دفتر کی جانب سے جاری کردہ حکم نامے کے مطابق حلقہ پٹوار سماہنی میں تعینات پٹواری حلقہ پونا محمد سمیع اللہ کو فوری طور پر معطل کر دیا گیا ہے۔
حکم نامے میں بتایا گیا ہے کہ متعلقہ پٹواری کے خلاف کمرشل رقبہ ،خالصہ سرکارپر غفلت برتنے سرکاری امور میں غفلت اور دیگر شکایات پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔
یہ بھی پڑھیں:آزاد کشمیر ہائی کورٹ کا تاریخی فیصلہ: بغیر اشتہار بھرتی ہونے والے تمام پٹواری فارغ، اعلیٰ افسران بھی زد میں
اسسٹنٹ کمشنر نے ان الزامات کی بنیاد پر معطلی کا حکم جاری کرتے ہوئے باقاعدہ انکوائری شروع کرنے کی ہدایت بھی دے دی ہے۔
مزید برآں، ریونیو امور کی بروقت انجام دہی کو یقینی بنانے کے لیے حلقہ پٹوار گردآور پرویز اقبال میں عارضی طور پر اضافی چارج دے دیا گیا ہے تاکہ عوامی مسائل میں خلل نہ آئے۔
عوامی حلقوں نے اس اقدام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے توقع ظاہر کی ہے کہ انکوائری کے بعد حقائق سامنے آئیں گے اور ذمہ داران کے خلاف مزید کارروائی کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں:سپریم کورٹ آزادکشمیر:پٹواریوں کی بھرتی انکوائری ، ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل
آزادکشمیر میں عوام عموما پٹواریوں کیخلاف شکایات درج کرواتے ہیں لیکن ایکشن کنھی کبھار ہی ہوتا ہے ، اس سے پہلے بھی پٹواریوں کی طرف سے کیسز سامنے آچکے ہیں۔





