پی ایس ایل، راولپنڈیز کو مسلسل 8ویں شکست، ملتان سلطانز کامیاب

پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل) 11 میں ملتان سلطانز نے راولپنڈیز کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر 2 اہم پوائنٹس حاصل کرلیے اور ٹیبل پر دوسرے نمبر پر پہنچ گئی۔

کراچی میں کھیلے گئے میچ میں راولپنڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں پر 166 رنز اسکور کیے۔

یہ بھی پڑھیں:پی ایس ایل 11: پلے آف کی دوڑ تیز، کس ٹیم کو کتنے میچز جیتنا ہوں گے؟جانیے

راولپنڈیز کی جانب سے ڈیرل مچل نے 58 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔سیم بلنگز نے 29 اور کپتان محمد رضوان نے 26 رنز اسکور کیے۔

جواب میں ملتان سلطانز نے اسٹیو اسمتھ کی شاندار ففٹی کی بدولت ہدف با آسانی 18.4 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

ملتان سلطانز کی جانب سے اسٹیو اسمتھ 56 رنز بناکر نمایاں رہے۔ ایشٹن ٹرنر نے 37 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔یوں ملتان سلطانز 2 اہم پوائنٹس حاصل کرتے ہوئے ٹیبل پر دوسری پوزیشن پر آگئی۔

یہ بھی پڑھیں: معاہدے کی خلاف ورزی،سری لنکن کرکٹر پر پی ایس ایل کھیلنے پر ایک سال پابندی عائد

واضح رہے کہ ملتان سلطانز کی یہ مسلسل 8 ویں شکست ہے اور وہ اس ٹورنامنٹ میں اب تک ایک بھی میچ جیتنے میں کامیاب نہیں ہوئی۔

پشاور زلمی 8 میچز میں 15 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر پہلی پوزیشن پر براجمان ہے۔ملتان کے 8 میچز میں 12 پوائنٹس ہیں۔

Scroll to Top