پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے سوشل میڈیا پر صدر مملکت آصف علی زرداری سے متعلق پوسٹیں اور خبروں کی تردید کردی۔
سوشل میڈیا پر چلنے والی خبر پر ردعمل دیتے ہوئے سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری سے متعلق سوشل میڈیا پر چلنے والی خبر بے بنیاد اور من گھڑت، جھوٹی اور گمراہ کن ہے ایسی خبروں کا پھیلاؤ قابلِ مذمت ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم فیصل راٹھور کی بلاول بھٹو سے ملاقات، زرداری ہائوس میں اعلیٰ سطحی اجلاس، اہم فیصلے
سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ قوم سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی غیر مصدقہ خبروں پر کان نہ دھرے، سیاسی مقاصد کے لیے فیک نیوز کا استعمال انتہائی افسوسناک ہے۔
انہوں نے کہا کہ اداروں سے درخواست ہے کہ فیک نیوز پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔
یہ بھی پڑھیں: مشرق وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی عالمی امن و استحکام کیلئے سنگین خطرہ بن سکتی ہے ، صدر زرداری
سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ صدر مملکت آصف علی زرداری خیریت سے ہیں، جھوٹی خبروں پر یقین نہ کیا جائے۔




