راشد خان کو 2 ممالک کی شہریت کی پیشکش، افغان اسٹار کادوٹوک جواب

کابل/دبئی: افغانستان کرکٹ ٹیم کے معروف لیگ اسپنر راشد خان نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں دو ممالک کی جانب سے شہریت اور کرکٹ کھیلنے کی پیشکش کی گئی تھی مگر انہوں نے اسے صاف انکار کر دیا۔ این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق راشد خان نے یہ انکشاف اپنی کتاب Rashid Khan: From Streets to Stardom میں کیا ہے۔

کرکٹر نے بتایا کہ 2023 میں آئی پی ایل سیزن کے دوران جب وہ بھارت میں موجود تھے تب ایک ٹیم آفیشل نے ان سے کہا کہ انڈین کرکٹ ٹیم کے سینئر عہدیدار ان سے ملنا چاہتے ہیں۔ راشد خان نے کہا کہ میں گیا اور ان سے ملاقات کی، ہم نے بات چیت کا آغاز کیا تو انہوں نے مجھ سے کہا کہ تمہارے ملک افغانستان کے حالات بہت خراب ہیں، یہاں بھارت آجاؤ، ہم تمہیں تمام ضروری بھارتی دستاویزات فراہم کریں گے، یہاں رہو اور ہمارے ملک کی طرف سے کرکٹ کھیلو۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل11:ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو 10رنز سےہرا دیا

افغان کرکٹر نے بتایا کہ ان کی یہ بات سن کر میں حیران تھا اور سمجھ نہیں پارہا تھا کہ کیا ردعمل دوں، لیکن میں نے مسکرا کر کہا “بہت شکریہ! میں اپنے ملک افغانستان کے لیے ہی کھیلوں گا”۔ راشد خان نے مزید بتایا کہ انہیں اسی طرح کی پیشکش آسٹریلیا سے بھی ہوچکی ہے لیکن انہوں نے صاف الفاظ میں انکار کرتے ہوئے کہا کہ اگر وہ اپنے وطن افغانستان کی طرف سے نہیں کھیلیں گے، تو وہ کرکٹ ہی نہیں کھیلیں گے۔

مزید پڑھیں: کشمیر، خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں بارش کی پیشگوئی

Scroll to Top