ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 11 کے 28ویں میچ میں ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو 10 رنز سے ہرا دیا ۔
نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جانے والے میچ میں سلطانز کے 208 رنز کے بڑے ہدف کے تعاقب میں کنگز کے بیٹرزنے بھرپور جومزاحمت کی تاہم وہ کامیابی کے قریب پہنچ کر ہمت ہار گئے ۔
یوں کراچی کنگز کی ٹیم 196 رنز پر پویلین لوٹ گئی جس میں ریزاہینڈرکس کے 49 اور عباس آفریدی کے 34رنز شامل تھے جبکہ سلطانز کی جانب سے عرفات منہاس سب سے کامیاب بولر رہے جنہوں نے 32رنز دے کر 3 کھلاڑیوں کومیدان بدر کیا ۔
اس سے قبل ملتان سلطانز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 207 رنز بنائے ۔ ملتان کا آغاز مایوس کن رہا جب دوسرے ہی اوور کی تیسری گیند پر خوشدل شاہ نے اسٹیو اسمتھ کو صفر پر آؤٹ کر کے کراچی کنگز کو بڑی کامیابی دلا دی ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:راولپنڈیز کی ناکامی، کپتان محمد رضوان نے ذمہ داری قبول کرلی
اس کے بعد اویس ظفر اور جوش فلپ نے اننگز کو سنبھالا اور ٹیم کا اسکور 50 سے اوپر لے گئے ۔ دونوں نے دوسری وکٹ کیلئے 66 رنز کی شراکت قائم کی ،تاہم خوشدل شاہ نے جوش فلپ کوپویلین بھیج دیا جنہوں نے 23 گیندوں پر 44 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی ۔
ان کے بعد شان مسعود کریز پر آئے اور اویس ظفر کا ساتھ دیا اور ٹیم کا اسکورکو 100سے اُوپر لے گئے ۔ خوشدل شاہ نے اپنی بہترین فارم برقرار رکھتے ہوئے اویس ظفر کو بھی آؤٹ کر دیا، جنہوں نے 36 رنز بنائے ۔اگلے ہی اوور میں معین علی نے شان مسعود کو 46 رنز پر آؤٹ کر کے میچ پر اپنی گرفت مزید مضبوط کر لی ۔
کپتان ایشٹن ٹرنر 11 اور عرفات منہاس 17 رنز بنا کرپویلین کی طرف چل دئیے، حسن علی اور ایڈم زیمپا کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی جبکہ محمد نواز 12 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے ۔
آخری اوور میں محمد عمران نے دھواں دھار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتےہوئے دو چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے ٹیم کا اسکور 200 سے اوپر پہنچا دیا ۔ وہ 8 گیندوں پر 26 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ محمد وسیم نے 7 رنز بنائے ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:پی ایس ایل کی سب سے مہنگی فرنچائز راولپنڈیز پلے آف کی دوڑ سے باہر ہو گئی
کراچی کنگز کی جانب سے خوشدل شاہ 35 رنز دیکر 3 وکٹوں کیساتھ نمایاں باؤلر رہے جبکہ معین علی نے وکٹیں حاصک کیں۔




