اسلام آباد/مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل)آزاد کشمیر میں عام انتخابات کے انعقاد سے قبل بڑی سیاسی ہلچل، حلقہ لچھراٹ سے تعلق رکھنے والے معروف آئی ٹی ماہر اور بیرونِ ملک پاکستان کا نام روشن کرنے والی شخصیت انجینئر افتخار حسین میر نے باقاعدہ طور پر پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی ۔۔
ان کی شمولیت کو نہ صرف ایک بڑی سیاسی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے بلکہ انہیں حلقہ لچھراٹ میں ایک مضبوط، فعال امیدوار کے طور پر دیکھا جا رہا ہے جو آنے والے انتخابات میں دیگر سیاسی قوتوں کیلئے سخت چیلنج بن سکتے ہیں۔
اسلام آباد میں ایک باوقار تقریب کے دوران یہ شمولیت عمل میں آئی، جہاں سلمان اکرم راجہ سیکرٹری جنرل، پاکستان تحریک انصاف اور خواجہ فاروق احمد پارلیمانی لیڈر، پی ٹی آئی آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی بھی موجود تھے۔
اس موقع پر پارٹی قیادت نے انجینئر افتخار حسین میر کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے اسے پارٹی کے لیے بڑی تقویت قرار دیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:کلس بائی پاس روڈ پر ٹریفک کا المناک حادثہ، خاتون جاں بحق، تین افراد زخمی
تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر میں آنے والے انتخابات کے پیش نظر مظفرآباد کی سیاست میں ایک بڑی ڈرامائی تبدیلی دیکھنے میں آ رہی ہے، جہاں روایتی سیاست کے ساتھ ساتھ پڑھے لکھے، متحرک اور باصلاحیت نوجوان قیادت تیزی سے ابھر کر سامنے آ رہی ہے۔
اسی سلسلے کی ایک نمایاں مثال بیرونِ ملک آئی ٹی کے میدان میں پاکستان کا نام روشن کرنے والے انجینئر افتخار حسین میر ہیں، جن کی حالیہ سیاسی انٹری نے حلقہ لچھراٹ کی فضا کو یکسر بدل دیا ہے۔
تجزیہ کار اس پیش رفت کو ایک ممکنہ “گیم چینجر” قرار دے رہے ہیں، جو آنے والے انتخابی معرکے کا نقشہ بدل سکتی ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:پیپلزپارٹی حکومت 5 لاکھ کے عوض سرکاری ملازمتیں بانٹ رہی ہے ، شاہ غلام قادر کا انکشاف
دارالحکومت کے اہم حلقہ لچھراٹ میں اس غیر معمولی پیش رفت کے تحت انجینئر افتخار حسین میر نے باقاعدہ طور پر پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی جس کے بعد حلقے کی سیاست میں واضح تبدیلی محسوس کی جا رہی ہے۔
انجینئر افتخار حسین میر، جو جدید ٹیکنالوجی کے میدان میں اپنی خدمات کے باعث ایک معتبر نام رکھتے ہیں، اب سیاست کے میدان میں بھی بھرپور انداز میں متحرک ہو چکے ہیں۔
ان کی شمولیت کو نہ صرف ایک بڑی سیاسی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے بلکہ انہیں حلقہ لچھراٹ میں ایک مضبوط، فعال امیدوار کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، جو آنے والے انتخابات میں دیگر سیاسی قوتوں کے لیے سخت چیلنج بن سکتے ہیں۔
اسلام آباد میں ایک باوقار تقریب کے دوران یہ شمولیت عمل میں آئی، جہاں سلمان اکرم راجہ سیکرٹری جنرل، پاکستان تحریک انصاف اور خواجہ فاروق احمد پارلیمانی لیڈر، پی ٹی آئی آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی بھی موجود تھے۔
اس موقع پر پارٹی قیادت نے انجینئر افتخار حسین میر کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے اسے پارٹی کے لیے ایک بڑی تقویت قرار دیا۔
سیاسی مبصرین کے مطابق، اس شمولیت کے بعد حلقہ لچھراٹ میں مقابلہ مزید دلچسپ اور سخت ہونے کا امکان ہے۔ جہاں پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے امیدواروں کو اب ایک مضبوط اور منظم چیلنج کا سامنا کرنا پڑے گا۔ یہ پیش رفت نہ صرف مقامی سیاست بلکہ پورے مظفرآباد کی سیاسی بساط پر دور رس اثرات مرتب کر سکتی ہے۔




