بنگلادیش کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان، 4 نئے کھلاڑی شامل

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بنگلادیش کے خلاف ہونے والی دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے 16 رکنی قومی اسکواڈ کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے۔ اس سیریز کے لیے شان مسعود کو قومی ٹیسٹ ٹیم کا کپتان برقرار رکھا گیا ہے، جبکہ اسکواڈ میں 4 نئے کھلاڑیوں کو شامل کر کے ٹیم کو تازہ دم کیا گیا ہے۔

پی سی بی کے مطابق اسکواڈ میں شامل 5 کھلاڑی اس وقت لاہور میں جاری این سی اے ریڈ بال کیمپ میں تربیت حاصل کر رہے ہیں۔ قومی ٹیسٹ اسکواڈ 27 اپریل کو کراچی میں اپنا تربیتی کیمپ جوائن کرے گا، جبکہ جو کھلاڑی پی ایس ایل میں مصروف ہیں، وہ اپنی ٹیموں کے میچز مکمل کرنے کے بعد کیمپ کا حصہ بنیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل ،گلین میکسویل نے اہم سنگ میل عبور کر لیا

شیڈول کے مطابق قومی ٹیم کا یہ تربیتی کیمپ یکم مئی کو ختم ہوگا، جس کے بعد قومی کرکٹ ٹیم 2 مئی کو بنگلادیش کے دورے پر روانہ ہو جائے گی۔ اس اہم دورے کے لیے سابق ٹیسٹ کپتان سرفراز احمد کو ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا ہے، جبکہ سابق مایہ ناز کرکٹرز اسد شفیق اور عمر گل بالترتیب بیٹنگ اور بولنگ کوچ کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔

بنگلادیش کے خلاف اعلان کردہ قومی اسکواڈ میں کپتان شان مسعود، عبداللہ فضل، عماد بٹ، اذان اویس، بابر اعظم، حسن علی، امام الحق اور خرم شہزاد شامل ہیں۔ ان کے علاوہ محمد عباس، محمد رضوان، محمد غازی غوری، نعمان علی، ساجد خان، سلمان علی آغا، سعود شکیل اور شاہین شاہ آفریدی بھی 16 رکنی ٹیم کا حصہ ہیں۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل 11: اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو 8 وکٹوں شکست دیدی

Scroll to Top