پی ایس ایل 11: اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو 8 وکٹوں شکست دیدی

لراچی (کشمیر ڈیجیٹل)پی ایس ایل کے 25ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو باآسانی 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔

کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کی جانب سے دیا جانے والا 151 رنز کا ہدف 2 وکٹ نقصان کے 15.5 اوورز میں حاصل کرلیا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:شہبازشریف وفد کے ہمراہ انطالیہ پہنچ گئے، وزیراعظم کا پرتپاک استقبال

سمیر منہاس نے 36 گیندوں پر 58 رنز کی اننگز کھیلی، محمد فائق 5 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، ڈیون کونوے 53 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے، شاداب خان نے برق رفتار 31 رنز بنائے۔

کراچی کنگز کی جانب سے حسن اور معین علی نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:سپریم کورٹ: جاوید بٹ سمیت 73 ووٹرز کیخلاف ہائیکورٹ کا حکم امتناعی معطل

کراچی کنگز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 6 وکٹ کے نقصان پر 150 رنز بنائے اور یونائیٹڈ کو جیت کے لیے 151 رنز کا ہدف دیا تھا۔

Scroll to Top