استنبول(کشمیر ڈیجیٹل) صدر رجب طیب اردوان نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کی کوششوں سے خطے میں جنگ رک گئی، اس جنگ بندی کو امن کے ایک موقع کے طورپر دیکھنا چاہیے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:طبی خدمات میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ،سیکرٹری ہیلتھ بریگیڈیئر عامر رضا ٹیپو
انطالیہ ڈپلومیسی فورم سے خطاب میں ترک صدر نے کہا کہ ہم خطے میں امن کی کوششیں جاری رکھیں گے، آبنائے ہرمز کو تجارتی جہازوں کو لیےمکمل کھول دینا چاہیے۔
ترک صدر کا مزید کہنا تھا کہ سفارت کاری کے ذریعے کسی بھی مسئلے کا حل ممکن ہے، ترکیےعالمی رہنماؤں کے سربراہی اجلاس سمیت مشرق وسطیٰ میں دیرپا امن کے لیے مذاکرات کی میزبانی کے لیےتیار ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:رفاقت گجر قتل کیس کے ملزم جلد کٹہرے میں لائیں گے، ایس ایس پی ریاض مغل
رجب طیب اردوان کا مزید کہنا تھا کہ دنیا میں طاقت کا توازن بدل رہا ہے، غزہ میں نسل کشی ظاہرکرتی ہے کہ عالمی نظام کس کو بچانے کےلیے ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:افواج پاکستان کا جدید ترین ڈرون فضا میں ہی مار گرانے کا کامیاب تجربہ
ان کا کہنا تھا کہ عالمی برادری کو اسرائیل کی توسیع پسندانہ پالیسیوں کےخلاف کھڑا ہونا چاہیے، اسرائیلی توسیع پسندانہ پالیسیوں کےباعث پوری دنیا عدم استحکام کاشکار ہے۔




