کہوٹہ (کشمیر ڈیجیٹل)ایس ایس پی باغ ریاض مغل کا کہنا تھا کہ رفاقت گجر قتل کیس کی تفتیش مکمل طور پر میرٹ پر جاری ہے۔
رفاقت گجر قتل کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، ابتدائی تحقیقات درست سمت میں تھیں، جنہیں مزید مؤثر انداز میں آگے بڑھایا جا رہا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:ان لینڈریونیو میں اکھاڑ پچھاڑ، 6 افسرتبدیل، نوٹیفکیشن جاری
ں ایس پی باغ محمد ریاض مغل نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ بہت جلد ملزمان کو بے نقاب کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔”کیس کی تفتیش مکمل طور پر میرٹ پر جاری ہے ۔
انہوں نے بتایا کہ پولیس نے اہم شواہد حاصل کر لیے ہیں، تاہم یہ ایک بلائنڈ مرڈر کیس ہے، جس کی پیچیدگی کو مدنظر رکھتے ہوئے تحقیقات کو مزید مؤثر اور منظم انداز میں آگے بڑھایا جا رہا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:ڈیزل کی قیمت میں 32 روپے 12 پیسے فی لیٹر کمی، وزیراعظم نے منظوری دیدی
ایس پی باغ کے مطابق عوام پولیس کے ساتھ بھرپور تعاون کر رہے ہیں، تاہم متاثرہ خاندان کی جانب سے مطلوبہ تعاون حاصل نہیں ہو رہا۔ انہوں نے واضح کیا کہ کسی بھی بے گناہ شہری کو ہراساں نہیں کیا جائے گا اور تمام کارروائیاں قانون کے دائرے میں رہ کر کی جا رہی ہیں۔
انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ بہت جلد ملزمان کو گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:مہاجرین نشستوں پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا ،جے کے این اے پی کا اعلان
ایس پی محمد ریاض مغل نے عوام سے اپیل کی کہ سوشل میڈیا پر غیر مصدقہ اور گمراہ کن خبروں سے اجتناب کریں اور ذمہ دارانہ رویہ اختیار کریں تاکہ تفتیشی عمل متاثر نہ ہو۔
پریس کانفرنس کے بعد ایس پی باغ محمد ریاض مغل نے مختلف عوامی وفود سے ملاقات بھی کی، جن میں پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کے مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل عامر نزیر چوہدری اور صدر پاکستان پیپلز پارٹی ضلع حویلی شیخ خورشید مرکزی رہنما پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر نسیم خان راٹھور بھی شامل تھے۔




