عمران ارشد

ٹی ایچ کیو ہسپتال کیل کے طبی عملے کی خدمات قابل ستائش ہیں : بریگیڈیئر عمران ارشد چیمہ

نیلم (کشمیرڈیجیٹل)نیلم میں عوام کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی بارے اہم پیشرفت اس وقت دیکھنے میں آئی جب فالکن بریگیڈ کے کمانڈنٹ بریگیڈیئر عمران ارشد چیمہ نےٹی ایچ کیو ہسپتال کیل کا دورہ کیا ۔

ہسپتال پہنچنے پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر محمد اشرف مغل ، آفیسر کمانڈنٹ ایف ٹی سی کیل اور دیگر متعلقہ حکام نے ان کا پڑتپاک استقبال کیا ۔ دورے کے دوران بریگیڈیئر عمران ارشد چیمہ نے ہسپتال کے مختلف شعبہ جات، ایمرجنسی یونٹ ، وارڈز اور دیگر سہولیات کا تفصیلی معائنہ کیا ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ٹی ایچ کیو ہسپتال کیل کی ایمبولینس خود امداد کی متلاشی بن گئی

اس موقع پر ایم ایس ڈاکٹر محمد اشرف مغل اور دیگر افسران نے انہیں ہسپتال کی مجموعی کارکردگی ، دستیاب طبی سہولیات ، عملے کی تعداد اور درپیش مسائل کے حوالے سے جامع بریفنگ دی ۔ انہوں نے خاص طور پر دور دراز اور مشکل جغرافیائی حالات میں خدمات کی فراہمی کے چیلنجز سے بھی آگاہ کیا ۔

بریگیڈیئر عمران ارشد چیمہ نے ہسپتال کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ نامساعد موسمی اور جغرافیائی حالات کے باوجود طبی عملہ جس محنت اور لگن سے اپنی ذمہ داریاں انجام دے رہا ہے ، وہ قابل تحسین ہے ۔ انہوں نے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ، او سی ایف ٹی سی اور ہسپتال کے دیگر عملے کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:حویلی: ہیلتھ ملازمین کی ہڑتال بدستور جاری،شہری علاج کیلئے رل گئے

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان آرمی محکمہ صحت کے ساتھ مکمل تعاون جاری رکھے گی تاکہ علاقے کے عوام کو بہتر اور معیاری طبی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مستقبل میں بھی ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے تاکہ ہسپتال کی کارکردگی مزید بہتر ہو اور عوام کو بروقت علاج کی سہولت میسر آ سکے ۔

Scroll to Top