نیلم (کشمیر ڈیجیٹل )صدر پاکستان مسلم لیگ ن اور اپوزیشن لیڈر آزاد کشمیر شاہ غلام قادرنے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کے عوام پیپلزپارٹی کے جھانسے میں نہ آئیں ، اپنے مستقبل کے ساتھ کھلواڑ نہ ہونے دیں ۔
عوام کا مستقبل پاکستان مسلم لیگ ن ہے ، پیپلزپارٹی آج کل 5 لاکھ کے عوض عوام کو نوکری کا جھانسہ دے رہی ہے ،5 لاکھ اس وقت دینا جب آپ کو آڈر ملے گا آڈر سے پہلے 50 ہزار دیں کیونکہ اخراجات ہوتے ہیں ۔
عوام سے کہنا چاہتا ہوں خدارا پیپلز پارٹی کے اس جھانسے میں نہ آئیں آج کل حکومت آزاد کشمیر ووٹوں کی خاطر آزاد کشمیر کے عوام کو جعلی آڈر دے رہی ہے میں حکومت کو واضح پیغام دیتا ہوں نوجوانوں کے مستقبل کے ساتھ کھلواڑ بند کریں۔
ایک طرف خود پیپلز پارٹی کی حکومت نے عدالتوں میں نوکریوں پر سٹے کروائے ہیں جبکہ دوسری جانب فیک آڈر نوجوانوں کو تھمائے جا رہے ہیں ،سرکاری اداروں سے بھی کہنا چاہتا ہوں ادارے حکومت کے کسی ایسے کام میں شامل نہ ہوں جو کل پچھتانا پڑے ۔
مسلم لیگ ن دعویدار جماعت نہیں بلکہ عملی کام کرنے والی جماعت ہے ، پیپلزپارٹی کی جب بھی حکومت قائم ہوئی اس نے عملی کام کے بجائے دیگر جماعتوں کے منصوبوں کو اپنے نام کرنے کی ہمیشہ کوشش کی ۔
حکومت عوام کے ساتھ مذاق بند کرتے ہوئے عوام کے لیے کام کرئے ، جو کام میں نے لوئر حلقہ ایل اے 26 نیلم 2 میں 2021 میں چھوڑ کر گیا تھا وہ ابھی تک مکمل نہ ہو سکے پیپلزپارٹی نے لوئر حلقے میں کونسا کام کیا کونسا پراجیکٹ دیا ۔
لوئر حلقہ کے عوام سے کہنا چاہتا ہوں 2026 کے الیکشن میں پیپلزپارٹی کو اپنے ووٹ کی پرچی سے مسترد کرتے ہوئے تعمیر وترقی کے نشان شیر پر پر مہر لگا کر اپنی ترقی کا سفر جاری کروائیں ۔
انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام پر سیاست کرنے والے پہلے پنجاب اور کے پی کے کے عوام کے فنڈز روک کر دیکھائیں ، عملی کام ان کو کچھ کرنے آتا ہی نہیں ، وہاں پر بھی پیپلز پارٹی کے اُمیدوار ہیں۔
ہر الیکشن میں چوتھے نمبر پر دونوں صوبوں میں آتے ، عوام ان جھوٹوں کے بہکاوے میں نہ آئیں،ان خیالات کا اظہار صدر پاکستان مسلم لیگ ن و اپوزیشن لیڈر آزاد کشمیر شاہ غلام قادر دورہ حلقہ لوئر نیلم ایل اے 26 نیلم 2 ڈھکی ، سید پورہ، تل پترا، جبڑ ، برھوا ، بگنڑ ، کھڑی، فلاکن ،باڑیاں ، اٹھمقام ، کیرن جبکہ حلقہ بالائی نیلم میں نگدر، لوات ، دواریاں ، دودھنیال ، خواجہ سیری ، شاردہ مختلف سیاسی میٹنگز اور تقریبات کے موقع پر کارکنان مسلم لیگ ن سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔
مزید یہ بھی پڑھیں: تجربہ کار ٹیم اور عوامی منشور کیساتھ آئندہ حکومت بنائیں گے، شاہ غلام قادر
انہوں نے کہا کہ الیکشن جب قریب آتا ہے توپی پی آزاد کشمیر میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا چورن بیچنا شروع کر دیتی ہے ، اس کا فنڈز ولڈ بینک دیتی ہے، ورلڈ بینک کو یہ فنڈز حکومت پاکستان کو دینا چاہیے ۔
پاکستان میں مسلم لیگ ن ، پی ٹی آئی یا پیپلز پارٹی کی حکومت ہو کو فنڈز دیتی ہے ، بی آئی ایس پی کسی جماعت کا نہیں بلکہ اس فنڈز کا نام پاکستان انکم سپورٹ پروگرام تھا قائد محمد نواز شریف کے دور حکومت تھا ۔
اس کے بعد جب بے نظیر بھٹو شہید ہوئی تو پاکستان کے اس وقت کے صدر آصف علی زرداری اور وزیر اعظم پاکستان اس وقت کے یوسف رضا گیلانی تھے نے پاکستان انکم سپورٹ پروگرام کا نام تبدیل کر کے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام رکھا جس کو آج تک کسی نے تبدیل نہ کیا وہ اس لیے تبدیل نہ کیا کہ ایک دوسرے کا احترام رہے میں۔
آزاد کشمیر کے عوام سے کہنا چاہتا ہوں اگر آپ سروے میں پورا اترتے ہیں آپ کو ہر صورت یہ فنڈز ملے گا ، پیپلز پارٹی آزاد کشمیر بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں کچھ نہیں کر سکتی اگر آپ کے خاندان میں چھ افراد موجود ہیں ، آپ سرکاری ملازم نہیں ۔
بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی جانب سے دی جانے والی شرائط پر پورا اترتے ہیں تو کشمیر کے ہر کونے والا شخص اپنا سروے کروائے آپ اگر اس کے حقدار ہوں گے تو آپ کو آپ کا حق مل سکے گا ۔
انہوں نے کہا کہ تعلیم میدان میں تبدیلی لانا ناگزیر ہو چکا ہے ، انشاءاللہ اللہ کے فضل سے آزاد کشمیر میں حکومت بنا کر تعلیم پر توجہ دینگے ، جدید تعلیم کیساتھ ساتھ دینی تعلیم کے فروغ کیلئے ہر ممکن کوشش کریں گے ۔
آزاد کشمیر کے ہر گا ؤں میں پرائمری سے بچوں کو جدید تعلیم کی طرف راغب کریں گے تاکہ مستقبل میں اپنا کردار ادا کر سکیں ۔ آزاد کشمیر دنیا کا بہترین خطہ ہے اس خطے میں سیاحت کے فروغ کیلئے بھی عملی اقدامات کی ضرورت ہے۔
مسلم لیگ ن کے دور حکومت میں آزاد کشمیر کے اندر سیاحت کے فروغ کے لیے بہترین اقدامات کیے ، اس وقت ضلع نیلم کے اندر سالانہ چھ لاکھ سے زائد سیاح نیلم آتے ہیں ، نیلم ویلی کے عوام کی محبت سیاحوں کو اپنی طرف متوجہ کر رہی ہے ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:مسلم لیگ ن آزاد کشمیر میں دو تہائی اکثریت حاصل کرے گی، شاہ غلام قادر کا بڑا دعویٰ
پاکستان کے جس کسی کونے میں جاتے ہیں جو لوگ نیلم آئے ہوئے ہیں وہ نیلم کے عوام کی خدمت کو سراہتے ہیں، نیلم کے عوام پر فخر محسوس کرتا ہوں جنہوں نے پاکستان میں اپنا ضلع کا نام روشن کیا ۔




