چیئرمین ضلع کونسل سردار آصف خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد تیسری بار ناکام

باغ( کشمیر ڈیجیٹل )چند دن پہلے چیئرمین ضلع کونسل پروفیسر ریٹائرڈ سردار محمد آصف خان کے خلاف ممبران ضلع کونسل نے 21 ممبران کے دستخطوں سے تحریک عدم اعتماد جمع کروائی تھی۔

عدم اعتماد پیش کرنے والے ممبران کا موقف تھا کہ چیئرمین ضلع کونسل ڈیلیور کرنے میں ناکام ہیں۔ساڑھے تین سال گزر گئے ہیں ہم دیکھ رہے ہیں مگر مسلسل ناکامیوں کے باعث تحریک عدم اعتماد لانے پر مجبور ہوئے۔

اب آگے ایک سال کا عرصہ رہتا ہے اور ہم ایسا چیئرمین لانا چاہتے ہیں جو کام کر سکے اور ہم عوام کے سامنے سرخرو ہوں ورنہ ڈیڑھ سال بعد عوام میں ہمارا جانا مشکل ہو جائے گا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:پی ایس ایل 11: اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو 8 وکٹوں شکست دیدی

اس حوالے سے عدم اعتماد پر کارروائی کے لیے آج اجلاس طلب کیا گیا ہے۔جس میں چیئرمین ضلع کونسل سردار آصف خان کے خلاف ووٹنگ کی گی۔

عدم اعتماد ڈسٹرکٹ سردار طارق مسعود ایڈووکیٹ نے پیش کی۔ تحریک عدم اعتماد کے لیے 25 ممبران ضلع کونسل درکار تھے جبکہ صرف 22 ممبران ضلع کونسل نے عدم اعتماد کیا۔

ممبران ضلع کونسل کی کل تعداد 37 ہے۔یوں یہ عدم اعتمادناکام ہوگئی اور پروفیسر سردار آصف چیئرمین ضلع کونسل کا اعتماد بحال کرنے میں کامیاب ہوگئے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:وزیراعلیٰ مریم نواز کا سرکاری ملازمین کیلئے بائیک پراجیکٹ شروع کرنے کا فیصلہ

چیئرمین ضلع کونسل کے خلاف تحریک عدم اعتماد ناکام، تحریک عدم اعتماد کے لیے 25 ممبران ضلع کونسل درکار تھے جبکہ یہاں 22 ممبران ضلع کونسل تحریک عدم اعتماد میں شریک ہوئے۔

یوں چیئرمین ضلع کونسل سردار آصف خان اپنے عہدے پر برقرار رہیں گے۔یاد رہے کہ یہ چیئرمین ضلع کونسل کے خلاف تیسری مرتبہ عدم اعتماد ناکام ہوئی۔

Scroll to Top