شدید آندھی ، سیاحوں کی رافٹ منگلا ڈیم میں پھنس گئی، ریسکیو ٹیموں نے 115 افراد کو بچالیا

میرپور، منگلا(کشمیر ڈیجیٹل) رامکوٹ قلعہ کی سیر سے واپسی پر شدید آندھی اور طوفانی موسم کے باعث اسٹیٹ لائف ملازمین پر مشتمل رافٹ منگلا ڈیم میں پھنس گئی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:چیئرمین ضلع کونسل سردار آصف خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد تیسری بار ناکام

رافٹ میں سوار افراد کی تعداد تقریباً 115 تھی، جن میں 9خواتین، مرد اور بچے شامل تھے۔ریسکیو 1122 میرپور کے کنٹرول روم کو 15 پر ایمرجنسی کال موصول ہوئی۔

کال موصول ہوتے ہی ریسکیو ٹیموں نےفوری طور پر لائف کیئر ایمبولینسز اور ڈیزاسٹر ریسپانس وہیکلز کے ساتھ ریسپانس کیا۔ اسی دوران پاوندہ واٹر ریسکیو ٹیم بھی موقع پر پہنچ گئ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:وزیراعلیٰ مریم نواز کا سرکاری ملازمین کیلئے بائیک پراجیکٹ شروع کرنے کا فیصلہ

ریسکیو 1122 میرپور اور پاوندہ واٹر ریسکیو نے مشترکہ آپریشن کرتے ہوئے کشتیوں کے ذریعے تمام پھنسے ہوئے افراد کو بحفاظت ریسکیو کر کے محفوظ مقام پر منتقل کر دیا۔

آپریشن کی نگرانی ایس ایس پی میرپور خرم اقبال اور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 سردار نجم سدوزئ کر رہے تھے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:سپریم کورٹ: جاوید بٹ سمیت 73 ووٹرز کیخلاف ہائیکورٹ کا حکم امتناعی معطل

تمام 115 افراد کو بحفاظت ریسکیو کر لیا گیا اور کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

Scroll to Top