حکومت آزاد کشمیر کا بڑا فیصلہ، تین اہم محکموں کو ‘ایسینشل سروسز’ قرار دے دیا گیا

حکومت آزاد کشمیر نے عوامی مفاد میں ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے تین کلیدی محکموں کو ‘ایسینشل سروسز’ (لازمی سروسز) قرار دے دیا ہے، جس کا اطلاق فوری طور پر تین ماہ کے لیے ہوگا۔

سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ مظفرآباد سے 15 اپریل 2026 کو جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق، صدر آزاد جموں و کشمیر نے ‘آزاد جموں و کشمیر ایسینشل سروسز (مینٹیننس) ایکٹ 2016’ کے تحت حاصل اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے یہ فیصلہ کیا ہے۔ اس نوٹیفکیشن کے تحت درج ذیل محکموں کی سروسز کو لازمی قرار دیا گیا ہے:

یہ بھی پڑھیں: سوئی کمپنیوں نے یکم جولائی سے گیس مہنگی کرنے کے لیے اوگرا سے رجوع کر لیا

1۔ محکمہ خزانہ بشمول اے جی آفس (Finance Department including AG Office)
2۔ محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات (Planning & Development Department)
3۔ محکمہ مواصلات و تعمیراتِ عامہ (Communication and Works Department)

نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ ان احکامات کا اطلاق فوری طور پر ہوگا اور یہ تین ماہ کی مدت کے لیے نافذ العمل رہیں گے۔ اس فیصلے کا مقصد ان اہم محکموں کی کارکردگی اور خدمات کے تسلسل کو یقینی بنانا ہے۔

مزید پڑھیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر کو خوش آمدید کہتے ہوئے بہت خوشی ہوئی،عباس عراقچی، پاکستان سے اظہار تشکر

نوٹیفکیشن کی نقول صدر سیکرٹریٹ، وزیراعظم سیکرٹریٹ، سپیکر و ڈپٹی سپیکر قانون ساز اسمبلی، تمام وزراء، مشیران، چیف سیکرٹری، اکاؤنٹنٹ جنرل اور تمام متعلقہ انتظامی سربراہان کو ضروری کارروائی اور اطلاع کے لیے ارسال کر دی گئی ہیں۔

Scroll to Top