فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی سربراہی میں پاکستانی وفد نے ایرانی وزیرخارجہ سے تہران میں ملاقات کی، ملاقات میں دیگر ایرانی حکام نے بھی شرکت کی۔
سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پرعباس عراقچی نے اپنے بیان میں پاکستان کی جانب سے مذاکرات کی شاندار میزبانی پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہمارے گہرے اور عظیم دوطرفہ تعلقات کی عکاسی کرتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:فیلڈ مارشل عاصم منیر ہار ماننے والی شخصیت نہیں، امریکا ایران کشیدگی ختم کرائیں گے،لیفٹیننٹ جنرل(ر)محمد سعید
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہےکہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کو ایران میں خوش آمدید کہتے ہوئے خوشی ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ خطے میں امن اور استحکام کو فروغ دینے کے لیے ہمارا عزم مضبوط اور مشترکہ ہے۔
Delighted to welcome Field Marshal Munir to Iran.
Expressed gratitude for Pakistan's gracious hosting of dialogue, emphasizing that it reflects our deep and great bilateral relationship. Our commitment to promoting peace and stability in the region remains strong—and shared. pic.twitter.com/e74lm6hL8r
— Seyed Abbas Araghchi (@araghchi) April 15, 2026
یاد رہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کے سلسلے میں پاکستان کا اعلیٰ سطح کا وفد فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے ہمراہ تہران میں موجود ہے۔
تہران پہنچنے پر ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے دیگر ایرانی حکام کے ہمراہ فیلڈ مارشل اور پاکستانی وفد کا استقبال کیا۔
یہ بھی پڑھیں:فیلڈ مارشل سید عاصم منیر وفد کے ہمراہ تہران پہنچ گئے،پرتپاک استقبال
قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کے مطابق ایرانی ذرائع نے بتایا ہے کہ یہ دورہ ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔




