فاروق حیدر

پیپلزپارٹی کا ٹریک ریکارڈ اچھا نہیں ،فاروق حیدر کا آزادکشمیر حکومت پر الزام

کوٹلی :سابق وزیراعظم آزادکشمیر و مرکزی رہنما پاکستان مسلم لیگ ن راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ انتخابات کی بھرپور تیاری ہے، اپریل میں ٹکٹ فائنل کرلیں گے۔

پیپلزپارٹی کی حکومت عارضی انتظامات کیلئے آئی تھی ،ان سے امید رکھتا ہوں کہ وہ انتخابات میں حکومتی اثر و رسوخ استعمال نہیں کرینگے لیکن ان کا ٹریک ریکارڈ اس حوالے سے اچھا نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: حریت رہنمائوں کو سزائیں،راجہ فاروق حیدر نے فوری اسمبلی اجلاس بلانے کا مطالبہ کردیا

دورہ کوٹلی کے دوران میڈیا سے گفتگو، مختلف مقامات پر کارکنان سے بات چیت کرتے راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ مسلم لیگ ن آزادکشمیر اور مہاجرین نشستوں سے انشاءاللہ بھاری اکثریت حاصل کرکے حکومت بناکر آزادکشمیر کو دوبارہ ٹریک پر لانے کیلئے تیار ہے۔

انتظامی اخراجات میں کمی ناگزیرہے۔آزادکشمیر کا سیٹ اپ قائم رہا تو ہی ہمارے مطالبات کو ماننے والا کوئی باقی رہیگا، تیرویں ترمیم نا ہوتی تو آج آزادکشمیر دیوالیہ ہوچکا ہوتا

انہوں نے کہا کہ آٹے اور بجلی پر سبسڈی سمیت اہم مالی ضروریات کی تکمیل تیرویں ترمیم کی وجہ سے ممکن ہوئی ہم متحد ہوئے تو انشاءاللہ کوٹلی کی تمام نشستیں جیتیں گے ۔

آزادانہ انتخابات کے ذریعے قائم ہونے والی حکومت کو عوام کی سپورٹ حاصل ہوتی ہے، ہماری خواہش ہے کہ آزادکشمیر میں صاف شفاف انتخابات ہوں ،اس سلسلہ میں الیکشن کمیشن سے بھرپور تعاون کریں گے۔

کارکنوں سے ملاقات کے دوران راجہ فاروق حیدر نے ہدایت کہ متحد ہو کر محنت کی ہے ، جماعت کی کامیابی میں ہی سب کی کامیابی ہے، ہم نے اس نظام کو قائم رکھنے اور اسے دوبارہ ٹریک پر لانے کیلئے انشاءاللہ اپنا بھرپور کردار ادا کرینگے ۔

انہوں نے کہا کہ سردار عتیق احمد کے دور میں صوابدیدی آسامیوں کی تعداد بڑھائی گئی، اس کو کم کرنا ناگزیر ہے ،ہر سیاسی کارکن کو ایڈجسٹمنٹ نہیں دی جاسکتی۔

یہ بھی پڑھیں: سکولوں کی اپ گریڈیشن اور نئے اداروں کا قیام: وزیراعظم آزاد کشمیر کی زیر صدارت اجلاس میں بڑے فیصلے

انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر کے نظام میں مہاجرین کا حصہ ان کی بدولت یہ ریاست کشمیر کی نمائندہ حکومت ہے اورسیز اور مہاجرین میں فرق ہے ۔

مہاجرین نے زبردستی گھر بار چھوڑا اورسیز نے مشکل حالات میں اپنے خاندان اور ملک کے لیے مصائب برداشت کیں اپنا گھر بار چھوڑا اور دیار غیر میں اپنا مقام پیدا کیا۔

Scroll to Top