بنوں کے علاقےتھانہ ڈومیل پر خوارج کا بزدلانہ خود کش حملہ ناکام ہونے کے بعد خودکش حملہ آور نے تھانے کے باہر سول آبادی کو نشانہ بنا ڈالا، 7 خواتین اور بچوں سمیت 10 معصوم اور نہتے افراد شہید، 4 شدید زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق بنوں کے علاقے ڈومیل میں پولیس اسٹیشن کے قریب خوارج کا بزدلانہ خودکش حملہ ہوا جس کے نتیجے میں قریبی آبادی شدید متاثر ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: اورکزئی میں سکیورٹی فورسز سے جھڑپ میں خوارجین کو بھاری نقصان
دھماکے سے 10 افراد شہید ہو گئے جن میں 7 خواتین، ایک بچہ اور 2مرد شامل ہیں، 4 افراد زخمی ہیں۔زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
ریسکیو ٹیمیں اور مقامی افراد ملبہ ہٹانے اور امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق بہترین حفاظتی اقدامات کی بدولت تھانہ ڈومیل پر حملہ ناکام ہوا لیکن خوارج کی بزدلی کی وجہ سے عام آبادی کو نقصان اٹھانا پڑا۔
سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ریسکیو اینڈ سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔یہ عناصر بنوں کے امن پسند عوام کو دہشت گردی میں جھونکنا چاہتے ہیں، تاہم ان خوارج کا خاتمہ یقینی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: افغان طالبان کی باجوڑ،مہمند اور دیر کے سرحدی علاقوں میں بلااشتعال فائرنگ، پاکستان کا منہ توڑ جواب
سکیورٹی فورسز نے شہریوں سے اپیل ہے کہ مشکوک سرگرمیوں کی اطلاع دیں اور سکیورٹی اداروں کے ساتھ تعاون کریں۔
سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ آخری خوارجی کے خاتمے تک نیشنل ایکشن پلان کے تحت کارروائیاں جاری رہیں گی۔




