سرینگر(کشمیر ڈیجیٹل)مقبوضہ کشمیر میں پاکستان کی عسکری قیادت کے ساتھ اظہارِ محبت کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے اور صارفین کی توجہ کا مرکز بن رہی ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں اوم پورہ جنگلات ہیڈکوارٹرز کے سامنے شہری نے پوسٹر بناکر عسکری قیادت سے والہانہ محبت کا اظہار کیا گیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:ٹریفک کا المناک حادثہ، دو جوان جاں بحق، ہجیرہ سوگ میں ڈوب گیا
فیلڈ مارشل نے مقبوضہ کشمیر کے عوام کے دل بھی جیت لئے، کشمیری شہری کا کہنا تھا کہ وہ اس وقت سرینگر ایئرپورٹ کے قریب سے گزر رہا ہے اور یہاں بچے کرکٹ میچ کھیل رہے ہیں ۔
کشمیری شہری کا کہنا ہے کہ ہم فیلڈ مارشل سے محبت کرتے ہیں اور فیلڈ مارشل ہم کشمیریوں کیلئے امید کی کرن ہیں ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:آزاد کشمیر عام انتخابات: مئی 2026 میں عام انتخابات کے شیڈول کا اعلان کیا جائے گا
اس ویڈیو میں شہری کو ” We Love You Field Marshal “والا پوسٹر دفتر کے سامنے لہراتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
اللہ اور اس کے رسول اور اس کے رسولﷺ کے بعد اگر کشمیریوںکیلئے کوئی امید ہے تو وہ آپ ہیں فیلڈ مارشل عاصم منیر،، سری نگر ایئرپورٹ سے فیلڈ مارشل کیلئے ایک پیار بھرا پیغام۔
مزید یہ بھی پڑھیں:ریپر سے سیاستدان بننے والےبلیندر شاہ نیپال کے نئے وزیراعظم بن گئے
پاکستان کی سول وملٹری قیادت دنیا بھر میں تنازعات سے متاثرہ مظلوم عوام کیلئے امید کی کرن بن چکی ہیں۔




