عوام کسی سیاسی بہکاوے میں ووٹ ضائع نہ کریں،ن لیگ کوسپورٹ کریں، فاروق حیدر

چکوٹھی (کشمیر ڈیجیٹل)سابق وزیراعظم آزادکشمیر و پارلیمانی لیڈر مسلم لیگ ن راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے عوام کی شمولیت یہ بتا رہی ہے کہ انشاءاللہ مسلم لیگ ن انتخابات جیت کر حکومت بنانے جارہی ہے ۔

عوام دیگر جماعتوں کے بہکاوے میں آکر ووٹ ضائع نا کریں ہمارے پاس موجودہ صورتحال سے نمٹنے اور پائیدار ترقی کا قابل عمل منصوبہ اور تجربہ کار ٹیم ہے۔

تجربہ کار ٹیم ریاست کو ترقی خوشحالی اور نظریاتی طور پر مستحکم بنانے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے جھوٹ بول کر سیاست زیادہ دیر نہیں چل سکتی۔۔

مزید یہ بھی پڑھیں:افغان طالبان کیخلاف آپریشن غضب للحق دوبارہ شروع کردیا، سکیورٹی ذرائع

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ 2021 میں ہمارے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈال کر جو نظام لایا گیا اس میں چار وزیراعظم تبدیل ہوگئے سیاست اور نظام کا بیڑہ غرق ہوگیا ۔

ہمارا دور سنہری جس کی آج بھی لوگ مثالیں دیتے ہیں بنیادی ضروریات کی اہمیت اپنی جگہ مگر ہم نے اپنے نظریات کا تحفظ کرنا ہے۔۔

مقبوضہ کشمیر میں عید کے اجتماع پر پابندی ہے ہندوستان میں کھلے آسمان تلے مسلمان عبادت نہیں کرسکتا آزادی کی نعمت کی قدر ان سے پوچھیں جن کے پاس نہیں۔۔

چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو یقین دلاتے ہیں کشمیری مسلح افواج پاکستان کے شانہ بشانہ دفاع وطن کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔۔

مزید یہ بھی پڑھیں:مذاکرات کی پیشکش مسترد،امریکہ معاہدے کی آڑ میں اپنی ناکامی چھپا رہا ہے، ایرانی چیف

قائد مسلم لیگ ن محمد نوازشریف کی راہنمائی میں وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف فیلڈ مارشل عاصم منیر وزیر خارجہ اسحاق ڈار وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے ملک کو معاشی سفارتی دفاعی میدان میں شاندار کامیابیاں ملیں۔۔

آج پاکستان کا دنیا بھر میں عزت سے نام لیا جارہا ہے پاکستان ہمارے لیے مدینہ منورہ کے بعد سب سے مقدس سرزمین ہے یہ ہمارا وطن ہے یہ بہت سارے ممالک کو کھٹکتا ہے فوج اکیلے کچھ نہیں ہم سب فوج کی قوت ہیں۔۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ریاست مخالف بیانیہ : این سی سی آئی اے نے شوکت نواز میر کیخلاف پرچہ دیدیا

انشاءاللہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کو یقین دلاتے ہیں کہ پاکستان کے خلاف کسی بھی محاذ پر ہونے والی سازش کے خلاف سینہ سپر ہوکر مقابلہ کریں گے۔۔

یونین کونسل چکوٹھی وارڑ کیکیاں سے وارڈ کونسلر شیخ رشید اپنے ووٹرز سمیت پاکستان تحریک انصاف سے مستفی ہوکر پاکستان مسلم لیگ ن راجہ محمد فاروق حیدر خان کے قافلے کا حصہ بن گئے

راجہ فاروق حیدر خان نے جملہ افراد کو مالا ڈال کر میاں نواز شریف کے قافلے میں خوش آمدید کہا اس موقع پر ممبر مرکزی مجلس عاملہ مرزا آصف ممبر ضلع کونسل شیخ صادق صدر یوتھ ونگ راجہ قاصد بابو محمود راجہ عاشق سید کبیر ہمدانی شیخ اظہر امداد ہمدانی سمیت لیگی کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی ۔

Scroll to Top