سعودی عرب، یواے ای میں طاقتور طوفان، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری

ریاض(کشمیر ڈیجیٹل) سعودی عرب، یواے ای اور خلیجی ممالک طوفان کی لپیٹ میں آگئے، ماہرین موسمیات کے مطابق طاقتور طوفان سعودی عرب اور خلیجی خطےکی جانب بڑھ رہا ہے۔

طاقتور طوفان کے باعث یواے ای میں موسلا دھار بارش، شدید آندھی کا طوفانجبکہ گرد آلود ہواؤں کا خدشہ ہے۔

ماہرین موسمیات کے مطابق ہفتے کے اختتام تک مختلف علاقے بارشوں سے شدید متاثر ہوسکتے ہیں،

یواے ای میں تیز بارش اور ہوا کی رفتار 60 کلومیٹر فی گھنٹہ رہی ہے۔سعودی محکمہ موسمیات نے حد نگاہ متاثر اور ساحلی علاقوں میں اونچی لہریں پیدا ہونے کی پیش گوئی کی ہے۔

سعودی محکمہ موسمیات کے مطابق ساحلی علاقوں میں لہروں کی اونچائی 2.5 میٹر سے بھی زیادہ ہوسکتی ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:عوام کسی سیاسی بہکاوے میں ووٹ ضائع نہ کریں،ن لیگ کوسپورٹ کریں، فاروق حیدر

میڈیا رپورٹس کے مطابق یواے ای میں رہائشیوں نے گھروں کو پانی سے بچانے کیلئے ریت کی بوریاں خرید لی

متعدد افراد پلاسٹک شیٹس لگا کر گھروں کو سیلاب سے بچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

اماراتی محکمہ اوقاف کی شدید بارش کے دوران نماز گھر میں ادا کرنے کی اپیل

مزید یہ بھی پڑھیں:افغان طالبان کیخلاف آپریشن غضب للحق دوبارہ شروع کردیا، سکیورٹی ذرائع

دوسری جانب اماراتی محکمہ اوقاف نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ شدید بارشوں کے دوران نماز گھروں میں ادا کریں۔

یہ اقدام خراب موسمی حالات اور عوام کی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے تاکہ لوگوں کو غیر ضروری طور پر باہر نکلنے سے بچایا جا سکے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ریاست مخالف بیانیہ : این سی سی آئی اے نے شوکت نواز میر کیخلاف پرچہ دیدیا

اماراتی محکمہ اوقاف نے مساجد کے آئمہ کرام کو بھی ہدایت دی ہےکہ وہ بارش سے متاثرہ علاقوں میں اذان کے فوراً بعد لاؤڈ اسپیکر کے ذریعے اعلان کریں کہ وہ اپنے گھروں میں نماز ادا کریں۔

محکمہ اوقاف نے یہ بھی ہدایت کی ہےکہ اگر کسی جگہ مساجد میں نماز ادا کی جا رہی ہو تو وہاں موسمی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے ظہر اور عصر کی نمازیں جمع کر کے ادا کی جائیں اور اسی طرح مغرب اور عشاء کی نمازیں بھی اکٹھی پڑھی جائیں۔

Scroll to Top