تہران (کشمیر ڈیجیٹل)ایرانی فوج کا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مذاکرات کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے سخت ردعمل سامنے آگیا۔
عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرانی حکام نے واضح کیا ہے کہ موجودہ حالات میں امریکہ کیساتھ کسی بھی قسم کے مذاکرات ممکن نہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:فیڈرل بورڈ کے زیراہتمام31 مارچ کو ہونیوالے میٹرک امتحانات ملتوی
خاتم الانبیاء مرکزی ہیڈکوارٹرز کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ امریکا کے اندرونی تنازعات اس حد تک بڑھ چکے ہیں کہ وہ خود سے ہی مذاکرات کرنے لگا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکا اپنی ناکامی کو کسی معاہدے کا نام دینے کی کوشش نہ کرے۔
ایرانی فوجی ترجمان کے مطابق عالمی نظام اور تیل کی پرانی قیمتوں کی بحالی ایران کی مرضی کے بغیر ممکن نہیں، جس سے خطے میں ایران کے اثر و رسوخ کو اجاگر کیا گیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:مسلم لیگ ن کی انتخابی مہم تیز، پی ٹی آئی،پیپلزپارٹی کی مشکلات میں اضافہ
بیان میں امریکی قیادت کو سخت پیغام دیتے ہوئے کہا گیا کہ ہمارے جیسے لوگ کبھی آپ جیسے لوگوں کے ساتھ نہیں رہیں گے جو دونوں ممالک کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کی عکاسی کرتا ہے۔
تجزیہ کاروں کے مطابق حالیہ بیانات سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان تعلقات مزید کشیدہ ہو سکتے ہیں، جس کے اثرات پورے مشرقِ وسطیٰ پر پڑنے کا خدشہ ہے۔




