سوئس حکومت نے ایران جنگ میں اپنی غیر جانبداری برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سوئٹزر لینڈ نے امریکا کو اسلحے کی برآمدات روک دی ہیں۔
سوئس حکومت نے امریکہ کو اسلحہ کی ترسیل کے علاوہ ایران جنگ میں شامل تمام ممالک کو بھی اسلحے کی فراہمی روک دی ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:چیک ریپبلک: اسرائیلی اسلحہ فیکٹری کو اُڑا دیا، کئی عمارتیں نذر آتش
سوئس حکومت نے اس فیصلے کی وجہ اپنی دیرینہ غیر جانبداری کی پالیسی کو قرار دیا ہے، جس کے تحت وہ جاری تنازعات میں فریق بننے سے گریز کرتی ہے۔
تجزیہ کاروں کے مطابق یہ اقدام علامتی طور پر اہم ہے کیونکہ سوئٹزرلینڈ طویل عرصے سے غیر جانبدار ملک کے طور پر جانا جاتا ہے
مزید یہ بھی پڑھیں:پیٹرولیم قیمتیں برقرار، مٹی کے تیل کی قیمت میں بڑا اضافہ
سوئٹزر لینڈ کی آزاد خارجہ پالیسی عالمی تنازعات میں توازن برقرار رکھنے کی کوشش کرتی ہے۔
دوسری جانب سری لنکا کے صدر انورا کماراڈسانائیکے نے بھی امریکہ کو جنگی طیاروں کیلئے اڈے دینے سے انکار کر دیا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:فیلڈ مارشل عاصم منیر و عسکری قیادت کی قوم کو عیدکی مبارکباد،اہم پیغام جاری
امریکا کی جانب سے مارچ کے شروع میں دو جنگی طیارے مٹالا انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر تعینات کرنے کی درخواست کی گئی تھی، جسے سری لنکن صدر نے مسترد کر دیا تھا۔




