اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)وزیراعظم پاکستان نے ملک میں پیٹرول و ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان کردیا۔
نئے نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول و ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھی گئی ہیں جبکہ مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت میں 70 روپے 73 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:خوشیوں بھرا دن، آج عیدالفطر منائی جا رہی ہے، ہرطرف مسکراہٹیں بکھر گئیں
اس اضافے کے بعد مٹی کے تیل کے نئے نرخ 428 روپے 74 پیسے فی لیٹر ہو گئے ہیں۔ قیمت میں اضافے کااطلاق ہو گیا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:فیلڈ مارشل عاصم منیر و عسکری قیادت کی قوم کو عیدکی مبارکباد،اہم پیغام جاری
عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے مٹی کے تیل کی قیمت ملک میں بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔
واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:اسرانیل نواز پالیسی پر مودی کو پارلیمنٹ میں سبکی ،اپوزیشن ارکان نے بڑے سوالات اٹھا دیئے
اُنہوں نے کہا تھا کہ آج دنیا غیرمعمولی آزمائش سے دو چار ہے، خطے میں جاری جنگ نےعالمی معیشت کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے، اس وقت عالمی منڈی میں خلیجی تیل کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اگر صورتحال یونہی بگڑتی رہی تو پھر مزید اضافے کو رد نہیں کیا جاسکتا، حالیہ قیمتوں کے بڑھنے سے عوام پر بہت بوجھ پڑا، عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
شہباز شریف نے کہا تھا کہ مجھے پٹرول کی قیمت میں 50 روپے اور 74 روپے اضافے کی تجویز دی گئی میں نے تجویز کی سمری کو مسترد کر دیا اور کا تیل کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ عوام پہلے ہی مہنگائی سے پریشان حال ہیں، وفاقی حکومت اضافی اخراجات کو برداشت کرے گی جس سے 45 ارب روپے کا اضافی بوجھ حکومت خود برداشت کرے گی۔



