گڑھی دوپٹہ: ٹریفک کا المناک حادثہ، 2 افراد شدید زخمی ، ہسپتال منتقل

مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل)گڑھی دوپٹہ کے نواحی علاقے کیمنجا میں پیش آنے والے ایک ٹریفک حادثے میں دو افراد زخمی ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق ایک کار، جس میں 6 افراد سوار تھے، اچانک حادثے کا شکار ہو گئی جس کے نتیجے میں گاڑی میں موجود دو نوجوان شدید زخمی ہو گئے جبکہ دیگر افراد محفوظ رہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:سوئٹزرلینڈ :امریکہ سمیت ایران جنگ میں شامل ممالک کو اسلحے کی فراہمی معطل

اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 گڑھی دوپٹہ کی ٹیم فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔

ریسکیو اہلکاروں نے پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے زخمیوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:چیک ریپبلک: اسرائیلی اسلحہ فیکٹری کو اُڑا دیا، کئی عمارتیں نذر آتش

بعد ازاں زخمیوں کو مزید علاج و معالجے کے لیے آر ایچ سی گڑھی دوپٹہ منتقل کر دیا گیا۔زخمی ہونیوالوں میں 25 سالہ فرحاد مغل اور 15 سالہ یونس مغل شامل ہیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:پیٹرولیم قیمتیں برقرار، مٹی کے تیل کی قیمت میں بڑا اضافہ

ہسپتال ذرائع کے مطابق دونوں زخمیوں کو ضروری طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں اور ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔

Scroll to Top