راولپنڈی(کشمیر ڈیجیٹل) ملک بھر کی طرح اڈیالہ جیل میں بھی عید الفطر کی نماز ادا کی گئی۔
جیل ذرائع کے مطابق ملک بھر کی طرح عام قیدیوں نے بھی جیل میں عید کی نماز جامع مسجد اور امام بارگاہ میں ادا کی ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:مشرقِ وسطیٰ میں فوجی آپریشنز ختم کرنے پر غور کررہے ہیں،صدر ٹرمپ
سکیورٹی وجوہات کے باعث بانی پی ٹی آئی عمران خان نمازعید ادا نہیں کر سکے، بانی پی ٹی آئی نے عید کی نماز کے دوران اپنے سیل میں ہی قیام کیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:پیٹرولیم قیمتیں برقرار، مٹی کے تیل کی قیمت میں بڑا اضافہ
ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی آج ان کے بچوں سے ٹیلی فون پربات کرائےجانےکاامکان ہے، بشریٰ بی بی کی بھی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات متوقع ہے۔
خیال رہے کہ ملک بھر میں آج عید الفطر مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔
دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی قید کے حوالے سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر لکھا کہ
مزید یہ بھی پڑھیں:اسرانیل نواز پالیسی پر مودی کو پارلیمنٹ میں سبکی ،اپوزیشن ارکان نے بڑے سوالات اٹھا دیئے
136 جمعے چھین لئے گئے
عمران خان کو اڈیالہ جیل میں جمعہ کی نماز باجماعت سے محروم رکھا جا رہا ہے، 136 جمعے گزر گئے! عید کی نمازیں بھی روک دیں،۔
ملاقاتیں بند، قید تنہائی ،ایک مسلمان لیڈر کو اللہ کی عبادت سے روکنا ظلم ہے!حق کی آواز دب نہیں سکتی۔




