مشرقِ وسطیٰ میں فوجی آپریشنز ختم کرنے پر غور کررہے ہیں،صدر ٹرمپ

نیویارک (کشمیر ڈیجیٹل)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ امریکا مشرقِ وسطیٰ میں اپنے فوجی اہداف کے حصول کےقریب ہے، مشرقِ وسطیٰ میں فوجی آپریشنز کو ختم کرنے پر غور کررہے ہیں۔

امریکی صدر نے کہا کہ مشرقِ وسطیٰ میں فوجی آپریشنز کو بتدریج ختم کرنے پر غور کیا جا رہا ہے، امریکا چاہے گا تو اسرائیل بھی جنگ ختم کردے گا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ آبنائے ہرمز کی سیکیورٹی ان کی ذمہ داری ہے جو اس کو استعمال کرتے ہیں، آبنائے ہرمز کی سیکیورٹی دیگر ممالک کی ذمہ داری ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:پیٹرولیم قیمتیں برقرار، مٹی کے تیل کی قیمت میں بڑا اضافہ

امریکی صدر نے مزید کہا کہ امریکا ضرورت پڑنے پر آبنائے ہرمز پر دیگر ممالک کی مدد کرے گا، عالمی گزرگاہ کو مشترکہ طور پر محفوظ بنایا جانا چاہیے۔

دوسری جانب ایرانی میڈیا نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ امریکا اور اسرائیل 48 گھنٹے کیلئے جنگ بندی چاہتے ہیں۔

ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیاہے کہ امریکا اور اسرائیل 48 گھنٹے کیلئے جنگ بندی چاہتے ہیں، اس جنگ بندی کے ذریعے امریکا اور اسرائیل مزید وقت لینا چاہتے ہیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:فیلڈ مارشل عاصم منیر و عسکری قیادت کی قوم کو عیدکی مبارکباد،اہم پیغام جاری

تفصیلات کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کیلئے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہم اصولوں کے پابند لوگ ہیں۔

مخالفین پر بات چیت کے دوران چپکے سے حملہ نہیں کرتے،ہم صرف اُس وقت بھرپور جواب دیتے ہیں جب ہم پر حملہ کیا جائے،ہمارے پاس انفرااسٹرکچر پر حملوں کے اسرائیلی منصوبے سے متعلق معلومات ہیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد کردی

عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ اگر ہمارے انفراسٹرکچر کو نشانہ بنایا گیا تو پھر کسی کو خاطر میں نہیں لائیں گے،

سعودی وزارت دفاع نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ فورسز نے ایک اور ڈرون کو انٹرسپٹ کیا ، ڈرون کو مشرقی ریجن میں فضا میں ہی تباہ کر دیا گیا ۔

Scroll to Top