مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل ۔سردار اورنگزیب سے)عیدالفطر 2026 کے حوالے سے آزاد کشمیر کی سیاسی شخصیات کہاں عید منائیں گی۔اس بارے میں ابھی تک سرکاری طور پر مکمل اور حتمی شیڈول جاری نہیں کیا گیا۔
تاہم گزشتہ برسوں کی روایت، تازہ خبروں اور سیاسی رہنماؤں کے معمول کے مطابق متوقع مقامات درج ذیل ہیں
موجودہ وزیر اعظم راجہ فیصل ممتاز راٹھوراپنے آبائی حلقے حویلی میں عید کی نماز ادا کریں گے ۔ اس حوالے سے وزیراعظم سیکرٹریٹ سے تاحال کوئی شیڈول جاری نہیں کیا گیا تاہم عوامی سطح پر خیال کیا جارہا ہے کہ وزیراعظم فیصل راٹھور حویلی میں ہی عید منائیں گے ۔
سابق وزرائے اعظم
سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان عید منانے اپنے آبائی حلقے غازی آباد دو دن قبل ہی پہنچ گئے جہاں پر سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان سے عوامی وفود نے ملاقات کی ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:ایران جنگ میں اب تک امریکہ کے 16 جنگی طیارے گر چکے، بلوم برگ
سابق وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان اپنے اہل خانہ کے ہمراہ مظفرآباد میں ہی عید منائیں گے ، کارکنوں کی بڑی تعداد نماز عید کے بعد ان سے ملاقات کیلئے تیار ہے ۔
سردار تنویر الیاس
ماضی میں اعلان کیا تھا کہ عید سرحدی علاقوں اور فوجی جوانوں کے ساتھ بھی مناتے رہے ہیں، خاص طور پر لائن آف کنٹرول کے قریب۔تاہم اس دفعہ سردار تنویر الیاس خان نےاسلام آباد میں ہی عید منانے کا فیصلہ کیا ہے ۔
سابق وزیراعظم چوہدری انوار الحق عید فوجی جوانوں کے ساتھ لائن آف کنٹرول کے علاقے میں منائی تھی، جس سے ظاہر ہے کہ وہ اکثر اپنے آبائی ضلع بھمبر یا سرحدی سیکٹر میں عید کرتے ہیں۔
سابق وزیراعظمچوہدری عبد المجید بیماری کے باعث عید میرپور ڈویژن / اپنے حلقہ چکسواری یا ڈڈیال میں منائیں گے
سابق وزیراعظم سردار محمد یعقوب خان پونچھ/راولاکوٹ میں ادا کریں گے
سابق وزیراعظم سردارعبد القیوم نیازی اپنے آبائی حلقے عباسپور میں نماز عید ادا کریں جبکہ کارکنوں اور عوام کے ساتھ عید منائیں گے
وادی نیلم: عید الفطر پر سیاسی شخصیات کہاں ہوں گی؟
وادی نیلم میں عید الفطر کے موقع پر مختلف سیاسی و سماجی شخصیات اپنے اپنے آبائی علاقوں اور حلقہ ہائے انتخاب میں عید منائیں گی، جہاں وہ عوام سے ملاقاتیں اور عید کی مبارکبادیں وصول کریں گے۔ ذرائع کے مطابق اس بار بیشتر رہنما اپنے حلقوں میں موجود رہ کر کارکنوں اور ووٹرز کے ساتھ عید کی خوشیاں بانٹیں گے۔
صدر مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر شاہ غلام قادر اپنے حلقہ انتخاب گاؤں خواجہ سیری میں عید منائیں گے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:عید کا دن مسلمانوں کیلئےخوشیوں کا پیغام لے کر آتا ہے ، وزیر مواصلات
موسٹ سینئر وزیر میاں عبد الوحید ایڈووکیٹ گاؤں گجان، کنڈلشاہی میں عید ادا کریں گے۔
سابق وزیر اطلاعات پیر مظہر سعید شاہ عید الفطر کراچی میں منائیں گے جہاں وہ نجی مصروفیات کے باعث موجود ہوں گے۔
سابق وزیر جنگلات اور بانی ضلع نیلم مفتی منصور ضلع ہیڈکوارٹر آٹھمقام میں عید منائیں گے۔
سابق وزیر بہبود آبادی شمیم علی ملک اپنے آبائی علاقے شاہکوٹ میں جبکہ دیگر سیاسی رہنما و امیدواران
امیدوار اسمبلی میاں اخلاق الرسول کنڈلشاہی میں عید منائیں گے۔
سابق امیدوار اسمبلی راجہ الیاس گاؤں اپر نیلم میں اپنے حلقہ احباب کے ساتھ عید کی خوشیاں بانٹیں گے۔
تحریک انصاف
تحریک انصاف کے امیدوار ڈاکٹر ظفر اقبال تحصیل کیل میں عید ادا کریں گے اور مقامی کارکنان سے ملاقات کریں گے۔
مسلم کانفرنس
مسلم کانفرنس کے امیدوار عندلیب بٹ اپنے آبائی گاؤں نگدر میں عید منائیں گے۔
دیگر سیاسی شخصیات
امیدوار اسمبلی سردار محمد اسرائیل قاضی گاؤں لوات بالا میں عید کے اجتماعات میں شریک ہوں گے
جماعت اسلامی کے امیدوار اسمبلی ممتاز پائر بھی اپنے حلقے کیل میں عوام کے ساتھ عید منائیں گے۔مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ ضلع نیلم کے صدر خواجہ ناصر سلطان گاؤں نگدر میں عید منائیں گے جہاں نوجوان کارکنان کی بڑی تعداد متوقع ہے۔عوامی و سیاسی اہمیت
وادی نیلم میں عید کے موقع پر سیاسی رہنماؤں کی اپنے حلقوں میں موجودگی کو عوامی رابطہ مہم کا اہم حصہ سمجھا جاتا ہے۔ عید کے دنوں میں یہ شخصیات مساجد، اور عوامی مقامات پر لوگوں سے ملاقاتیں کر کے نہ صرف عید کی مبارکباد دیتی ہیں بلکہ مقامی مسائل بھی سنتی ہیں، جس سے سیاسی سرگرمیوں میں غیر رسمی طور پر تیزی آ جاتی ہے۔//




