نیویارک (کشمیر ڈیجیٹل)بلوم برگ نے کہا ہے کہ ایران جنگ میں اب تک امریکا کے 16 جنگی طیارے تباہ ہو چکے ہیں۔
امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق جنگ میں تباہ ہونے والے طیاروں میں 10ریپر اسٹرائیک ڈرون طیارے بھی شامل ہیں۔
تباہ ہونے والے طیاروں کے علاوہ 6 امریکی جنگی طیاروں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:آزاد جموں وکشمیر: مختلف اضلاع میں نماز عید الفطر کے اوقات جاری
بلوم برگ کے مطابق 3 امریکی جنگی طیارے کویت کی فضاؤں میں تباہ ہوئے جن کے بارے میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ وہ فرینڈلی فائر کا نشانہ بنے۔
ایک کے سی 135 ٹینکر طیارہ ری فیولنگ آپریشن کے دوران تباہ ہوا اور اس کا چھ ارکان پر مشتمل عملہ بھی ہلاک ہو گیا۔۔
اس کے علاوہ سعودی عرب کے ہوائی اڈے پر مزید 5 کے سی 135 ری فیولنگ طیارے ایرانی میزائل کا ہدف بنے جنہیں کافی نقصان پہنچا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:ہیومن رائٹس کونسل مظفرآباد کی تنظیم نو،عجائب حسین ہمدانی صدر منتخب
مزید یہ کہ پانچ کے سی 135 طیاروں کو سعودی عرب کے ایک ہوائی اڈے پر ایرانی میزائل حملے میں نقصان پہنچا۔
رپورٹ کے مطابق ایران نے امریکی ریپر ڈرونز کو بھی نشانہ بنایا، جن میں سے 9 ڈرون تباہ کیے جانے کا دعویٰ کیا گیا ہے، جبکہ ایک ڈرون کو اردن میں بیلسٹک میزائل سے مار گرایا گیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف نظریاتی کے انٹراپارٹی انتخابات کو تسلیم کر لیا
اس حوالے سے امریکی حکام کی جانب سے باضابطہ تصدیق سامنے نہیں آئی، تاہم ماہرین کے مطابق جنگی حالات میں اس نوعیت کے دعوؤں کی آزادانہ تصدیق ضروری ہوتی ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ تین امریکی جنگی طیارے کویت کی فضاؤں میں تباہ ہوئے، جن کے بارے میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ وہ ممکنہ طور پر فرینڈلی فائر کا نشانہ بنے۔
اسی طرح ایک کے سی 135 ری فیولنگ طیارہ دورانِ پرواز حادثے کا شکار ہو گیا، جس میں سوار عملے کے تمام 6 افراد ہلاک ہو گئے۔




