اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)محکمہ موسمیات نے اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کر دی۔
اسلام آباد اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے جبکہ راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، مری، گلیات، سرگودھا اور میانوالی میں بھی بارش متوقع ہے۔
نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے 25 مارچ تک تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش کی وارننگ جاری کردی۔
مزید یہ بھی پڑھیں:ایپل کمپنی کا لاکھوں آئی فون صارفین کیلئے بڑا انتباہ جاری
تفصیلات کے مطابق آزادکشمیر ، وادی نیلم ،وادی جہلم ، حویلی، راولاکوٹ، باغ سمیت مختلف علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیش گوئی کردی ۔۔
محکمہ موسمیات کے مطابق عید کے دن راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، جہلم، چکوال، میانوالی، سرگودھامیں وسیع پیمانے پر بارش، ہواؤں کے طوفان اور گرج چمک متوقع ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:خضدار : زلزلے کے شدید جھٹکے، شدت 5.4، گہرائی 11 کلو میٹر ریکارڈ
شمالی پنجاب میں بعض مقامات پر اولے بھی پڑ سکتے ہیں۔ جنوبی اضلاع جیسے ملتان، خانیوال، بہاولپور، بہاولنگر اور ڈیرہ غازی خان میں وقفے وقفے سے بارش اور ابر آلود موسم ہوگا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:خضدار : زلزلے کے شدید جھٹکے، شدت 5.4، گہرائی 11 کلو میٹر ریکارڈ
چترال، دیر، ہری پور، کرک، کوہاٹ، کوہستان، خیبر، کرم، مانسہرہ، مہمند، نوشہرہ، مالاکنڈ، چارسدہ، ایبٹ آباد، بنو، بونیر، ہزارہ، پشاور، صوابی، سوات، وزیرستان، اور ڈیرہ اسماعیل خان میں بارش اور ہواؤں کے طوفان کے ساتھ وقفے وقفے سے دھوپ نکلنے کے مواقع ہیں۔
شہر میں آج کہیں تیز اور کہیں موسلادھار بارش ہوسکتی ہے، گزشتہ روز سب سے زیادہ بارش کورنگی میں 55.6 ملی میٹر ریکارڈ ہوئی۔




